|
گیندوں پر مائکل ہسی ،بریٹ لی اور بریڈ ہوگ کو آؤٹ کرکے ہیٹرک مکمل کی ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ہر زمانے میں دنیا کے خطرناک گیند باز رہے ہیں مگر تعجب کی بات یہ ہے کہ ٹیلر ویسٹ انڈیز کی طرف سے ہیٹرک کرنے والے پہلے گیند باز ہیں
ونڈے کرکٹ کی تاریخ میں اب تک 2432میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں اب تک 22ہیٹرک ہوئی ہے۔ونڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے پہلی ہیٹرک کرنے کا کارنامہ پاکستان کے جلال الدین نے انجام دیا تھا
انہوں نے 22ستمبر 1982کو پاکستان کے حیدرآباد میں آسٹریلیا کے خلاف ہیٹرک کی تھی ۔اس دن انہوںنے لگاتار تین گیندوں پر روڈنی مارش ،برس یارڈلی اور جیوف لاوسن کو آؤٹ کیا تھا۔اس کے لگ بھگ چار سال بعد آسٹریلیا کے بروس ریڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہیٹرک کی
انہوں نے یہ کارنامہ 29جنوری 1986کو سڈنی میں انجام دیا ۔پاکستان کے وسیم اکرم ،پاکستان کے ہی ثقلین مشتاق اور سری لنکا کے چمنداواس کے ساتھ خاص بات یہ ہے کہ ان تینوں کھلاڑیوں نے ونڈے کرکٹ میں اب تک دو دو مرتبہ ہیٹرک کی ہے
وسیم اکرم نے یہ کارنامہ پہلی بار 14اکتوبر 1989کو شارجہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اور دوسری بار شارجہ میں ہی 4جنوری 1990کو آسٹریلیا کے خلاف انجام دیا ۔وسیم اکرم کی ان دونوں ہیٹرک میں ایک خاص بات یہ ہے کہ سبھی چھ کھلاڑیوں کو انہوں نے بولڈ آؤٹ کیا ۔25اکتوبر 1991کو شارجہ میں عاقب جاوید نے ہندوستان کے خلاف ہیٹرک کی تھی
اس ہیٹرک کے دوران انہوں نے روی شاستری ،محمد اظہر الدین اور سچن تندلکر کو ایل بی ڈبلیو آؤ ٹ کیا تھا۔ اس وقت عاقب جاوید کی عمر 19سال اور 81دن تھی۔اس طرح ونڈے کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے وہ سب سے کم عمر کے گیندباز ہیں ونڈے کرکٹ میں اب تک جن کھلاڑیوں نے ہیٹرک کی ہے ان میں پاکستان کے جلال الدین ،وسیم اکرم ،عاقب جاوید ،وقار یونس ،ثقلین مشتاق ،محمد سمیع ،آسٹریلیا کے بروس ریڈ ،الیک اسٹو رٹ ،ہندوستان کے چتن شرما،کپل دیو ،نیوزی لینڈ کے ڈینی موریسن ،زمبابوے کے ایڈو برینڈس ،سری لنکا کے چمنداواس ،انگلینڈ کے جے ایم اینڈ رسن ،ہارمیسن ،جنوبی افریقا کے لینگولٹ ،بنگلہ دیش کے شہادت حسین اور ویسٹ انڈیز کے جیروم ٹیلر شامل ہیں
پاکستان کے ساتھ ایک خاص بات یہ ہے کہ اس کے سب سے زیادہ چھ گیند بازوں نے ہیٹرک کی ہے |