|
جنوبی افریقہ کے خلاف ملی کامیابی
کی وجہ سے ہمارا حوصلہ بلند ہے اور ہم جیت کے اس سلسلے کو چمپئنز
ٹرافی میں برقرار رکھنا چاہیں گے
فی الحال ہماری نظر کوالیفائنگ
میچوں پر ہے جن میں ہمیں ویسٹ انڈیز ،زمبابوے اور بنگلہ دیش سے
مقابلہ کرنا ہے۔سری لنکا نے انگلینڈ دورے پر ٹیسٹ سیریز 1-1سے ڈرا
کھیلی تھی جب کہ ونڈے سیریز میں اس نے انگلینڈ کو 5-0سے دھویا تھا
اس کے بعد سری لنکا نے جنوبی افریقہ
سے گھریلوسیریز 2-0سے جیتی۔ جے وردھنے نے کہا کہ اب ہماری ٹیم ویسی
نہیں ہے جو ہندوستانی دورے پر 6-1سے ہار گئی تھی
ہم نے ان غلطیوں سے سبق سیکھا ہے
اور ہم نے اپنے کھیل پر سخت محنت کی ہے جس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے
۔ جے وردھنے نے کہا ہے ہماری کامیابی کے پیچھے کوئی راز نہیں ہے
کھلاڑیوں کی سخت محنت کی وجہ سے
ہمیں کامیابی ملی ہے۔ہمیں امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی کامیابی کے اس
سلسلے کو جاری رکھیںگے
ان دنوں ہماری ٹیم بہتر کھیل کا
مظاہرہ کررہی ہے۔ہندوستان میں ہمیں پہلی بار سوپر سپ اور پاور پلے کا
سامنا کرنا پڑا تھا۔مگر اس بار ویسا معاملہ نہیں ہے اور ہمیں کامیابی
کی امید ہے |