|
جبکہ دیگر اراکین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔انتخاب عالم کو کمیٹی میں خصوصی ماہر کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے
انتخاب عالم جنہوں نے ماضی میں قومی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض بھی انجام دیئے ہیں تحقیقاتی کمیٹی میں یقینی طور پر کھلاڑیوں کے مفاد میں کام کریں گے جبکہ یہ توقع نہیں ہے کہ وہ کھلاڑیوں کے خلاف پروفیشنل انداز میں تحقیقات کر کے ان کے لئے مشکلات میں اضافہ کریں ۔شعیب اختر اور محمد آصف کے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان واپس بلالیا ہے اور ایک تحقیقاتی ٹریبونل قائم کیا ہے جو کہ دونوں کھلاڑیوں کے ڈوپنگ اسکینڈل کی تحقیقات کرے گا
کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شعیب اختر کے
فزیشن ڈاکٹر رزاق نے کہا ہے کہ شعیب اختر نے کبھی بھی جان بوجھ کر
کارکردگی بڑھانے والی ممنوع ادویات استعمال نہیں کی ہیں جبکہ
ہوسکتا ہے کہ اس نے غلطی سے پٹھوں کو تقویت دینے والی دوا لی
ہو۔شعیب اختر اور ان کے ساتھی بالر محمد آصف کے ڈوپ ٹیسٹ میں نینڈرولون کی زائد مقدار پائی گئی تھی جس کے بعد گذشتہ روز دونوں کھلاڑیوں کو بھارت میں جاری آئی سی سی چیمپنز ٹرافی سے واپس بلا لیا گیا ہے دونوں کھلاڑیوں کے دوسرے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں جبکہ شعیب اختر نے کسی بھی غلط کام سے انکار کر دیا ہے
ڈاکٹر رزاق نے آئی سی سی کی ویب سائیٹ کو بتایا کہ یہ ممکن ہے کہ نینڈرولون کسی بھی جڑی بوٹیوں سے تیار ہونے والی دوائی میں ملے ہوئے ہوں
ان کا کہنا ہے کہ میں گذشتہ پانچ سال سے شعیب اختر کا علاج کر رہا ہوں اور وہ میرے بیٹوں سے بڑھ کر ہے۔اس نے کبھی بھی مجھے سے کچھ نہیں چھپایا اور میں کہہ سکتا ہوں کہ اس نے کبھی بھی ممنوع ادویات جان بوجھ کر استعمال نہیں کی ہوں گی
شعیب اور 23سالہ آ صف کو اپنے دوسرے ٹیسٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی انضباطی کمیٹی کے جانب سے ہونے والی سماعت میں پیش ہونا ہے
ڈاکٹر رزاق کاکہنا ہے کہ شعیب اپنے کیرئیر کے عروج پر ہے اور وہ اتنا بے وقوف نہیں ہے کہ کوئی بھی ایسی حرکت کرے جو اس کے کیرئیر کو کم کر دے
ڈاکڑ رزاق کا کہنا ہے کہ اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایونٹس اور 2003ء کے ورلڈ کپ میں بھی شعیب کا ڈوپ ٹیسٹ لیا جا چکا ہے لیکن وہ کبھی بھی مثبت نہیں آیا۔شعیب اختر نے کرکٹ کی ویب سائیٹ کو بتایا کہ میں بے گناہ ہوں۔ میں نے کبھی بھی جان بوجھ کر کارکردگی بڑھانے والی ممنوع ادویات استعمال نہیں کی اور کبھی بھی اپنے ساتھیوں اور اپنے حریفوں کو اس طرح سے دھوکہ نہیں دیا
شعیب اختر نے کہا کہ میں اس پر مزید بات نہیں کر سکتا ہوں کیونکہ صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف نے انہیں منع کیا ہے
ڈاکٹر رزاق نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ شعیب اختر کے دونوں ٹیسٹ ایک ہی دن لئے گئے ہیں لہذا ممکنہ طور پر دونوں کے نتائج ایک ہی جیسے ہوں گے۔اگر دونوں ٹیسٹوں میں کچھ دنوں کا وقفہ رکھا جاتا تو نتائج کچھ اور ہو سکتے تھے
ادھر تحقیقات کےلیئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اس تحقیقاتی کمیٹی میں پنجاب کے گورنر بھی شامل ہیں
جبکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈوبنگ کی مکمل اور چھان بین کے ساتھ تحقیات ہونی کیونکہ یہ پاکستان کے وقار کا مسئلہ ہے |