|
وقت ملی جب وہ مقامی ریسٹورنٹ میں صبح کے ناشتے سے لطف اندوز ہورہے تھے
شعیب اختر ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ ناشتہ کررہے تھے کہ ٹیم کے منیجر طلعت علی ریسٹورنٹ میں تشریف لائے اور شعیب اختر کو ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی
پیر کی صبح شعیب اختر کے لئے مشکلات کا پیغام لارہی تھی مگر شعیب اختر کو خبر ملنے سے قبل قطعی اندازہ نہیں تھا کہ وہ کس طرح کے تنازع میں پھنسنے والے ہیں ۔شعیب اختر جب ریسٹورنٹ میں ناشتے کے لئے پہنچے تو وہ کافی خوش نظر آرہے تھے اور ساتھی کھلاڑیوں سے مذاق کررہے تھے
۔31سالہ فاسٹ بالر نے ناشتے کی میز پر اخبار کی ورق گردانی کی اور اپنا ناشتہ ختم کیا ۔چائے پینے کے بعد شعیب اختر سری لنکن اسپنر مرلی دھرن کے ساتھ گپ شپ کرنے لگے جو کہ ساتھ ہی میز پر دیگر سری لنکن کھلاڑیوں کے ساتھ ناشتہ کررہے تھے
تھوڑی دیر بعد پاکستانی آل رائونڈر عبدالرزاق ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے تو شعیب اختر نے ان کو اپنی میز پر بلالیا اور دونوں ساتھ مل کر ناشتہ کرنے لگے۔عبدالرزاق سے بات چیت کے بعد شعیب اختر دوسری میز پر بیٹھے ہوئے وکٹ کیپر کامران اکمل کے پاس جاپہنچے اور اسی وقت ٹیم کے منیجر طلعت علی سنجیدہ شکل بنائے ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے
طلعت علی شعیب اختر کو ایک طرف لے گئے اور ان کو بتایاکہ ان کا اور فاسٹ بالر محمد آصف کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے
دونوں شخصیات مختصر بات چیت کے بعد ریسٹورنٹ سے تیز قدموں کے ساتھ باہر چلی گئیں اور لان میں سے ہوتی ہوئی ایک کمرے میں بند ہوگئیں
دونوں پاکستانی فاسٹ بالرز کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سے پاکستانی ٹیم کو یقینی طور پر سخت دھچکہ پہنچا ہوگا اور پاکستانی ٹیم آج سری لنکا کے خلاف اپنے افتتاحی میچ میں دبائو کا شکار ہوگی
پاکستانی کھلاڑیو ں کے پیشاب کے نمونے ٹیسٹ کے لئے ستمبر میں ملائیشیا بھیجے گئے تھے اور حیران کن بات یہ ہے کہ ان ٹیسٹ کے نتائج آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے پہلے میچ سے ایک دن قبل موصول ہوئے ہیں |