Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 15 October 2006 11:34 (PST)اشاعت

ُپی سی بی حکام کی کمیٹی برائے کھیل کے سامنے پیشی

 

اوول کے سامنے انضمام کا احتجاج کے بعد پی سی بی کی کمیٹی برائے کھیل کے سامنے پیشی

پی سی بی حکام سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے سامنے پیش ہوںگے،
کمیٹی اوول ٹیسٹ کے تنازعے اور شہریار خان کے استعفیٰ کی تحقیقات کرے گی
پاکستانی کرکٹ حکام کو اوول ٹیسٹ تنازعے اور اس کے نتیجے میں بورڈ کے چیئرمین

شہریار خان کی استعفیٰ کی تحقیقات کے لئے قائم کی جانے والی سینٹ کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز سلیم الطاف نے نے ہفتے کو غیرملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کا اجلاس 30اکتوبر کو ہوگا

انہوں کہا کہ کمیٹی اوول ٹیسٹ تنازع کی وجوہات اور گذشتہ ہفتے شہریار خان کے استعفیٰ کی وجوہات جاننا چاہتی ہے۔آئی سی سی نے اوول میں ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف کھیل جاری رکھنے سے انکار پر سماعت کے بعد پاکستانی کپتان انضمام الحق پر چار میچز کی پابندی عائد کر دی ہے

امپائرز کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کے الزام میں گیند کو تبدیل کرنے بطور جرمانہ پانچ رنز انگلینڈ کو دیئے جس پر انضمام نے احتجاج کیا۔آئی سی سی نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر انضمام کو بال ٹیمپرنگ کے الزام سے بری کر دیا۔جس کے بعد شہریار خان نے ہفتے کو ایک اخباری انٹرویو میں کہا کہ اوول ٹیسٹ تنازعے میں غلطیاں ہوئیں

 انہوں نے یونس خان کی جانب سے بورڈ کے چند حکام کے رویوں پر بطور احتجاج چیمپینز ٹرافی کےلئے کپتانی چھوڑنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا

پی سی بی کے نئے چیئرمین نسیم اشرف نے یونس خان کو دوبار کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا تھا

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات