|
انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں
اوول ٹیسٹ تنازعہ کا ذمہ دار انضمام الحق کو یہ کہہ کر ٹھہرایا جا رہا ہے کہ انہوں نے جس وقت احتجاج کیا اور ڈریسنگ روم میں بیٹھے تھے تو انہیں سمجھایا گیا تھا کہ کھیل جاری رکھیں لیکن انہوں نے کسی کی نہ سنی
انگلینڈ کرکٹ بورڈ بھی انضمام الحق کو اس کا ذمہ دار ٹھہرارہا ہے کہ انضمام کی وجہ سے کھیل کی بدنامی ہوئی
پاکستانی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ تنازعے کے ذمہ دار انضمام ہیں
نسیم اختر کا کہنا ہے کہ انضمام کو سمجھایا لیکن انہوں نے ڈریسنگ روم سے باہر جانے سے انکار کردیا تھا
اگر معاملہ یہیں ختم ہوجاتا اور انضمام پر چار انٹرنیشنل ون ڈے میچ کھیلنے پر پابندی لگ جاتی تو پاکستانی کرکٹ بورڈ اور خود ٹیم اس سزا کو بھگت لیتی لیکن انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انضمام کی وجہ سے کھیل کی بدنامی ہوئی اور اس میں مالی نقصان ہوا جس کا خمیازہ اب پاکستان بھرے
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ اسے آٹھ لاکھ پاؤنڈ جرمانہ ادا کرے
ادھر جمعہ کو شعیب اختر ایک مرتبہ پھیر بورڈ کے رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں تاہم ابھی تک انہوں نے میڈیا کو اپنی پہلے والی جمعہ کو ہونے والی ملاقاتوں کے بارے کچھ نہیں بتایا جس کی وجہ سے بات اندھیرے میں ہی ہے کہ اصل حقیقت کیا اور کہاں ہے
تاہم ایک بات واضع ہے کہ پاکستانی ٹیم کے بہترین کھلاڑی اور خود کرکٹ بورڈ اس وقت سخت مشکلات میں ہیں
|