|
بھارت کے شہر جے پور میں ہونے والے پاکستانی ٹیم کا یہ پہلا میچ تھا
سرلنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیل شروع کیا جبکہ پاکستانی ٹیم نے بالنگ کروائی
سری لنکا کے جے سوریا تھارنگا نے بیٹنگ کرتے ہوئے تریسٹھ رنز بنائے، جے سوریا نے پانچ چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے اڑتالیس رنز بنائے تھے
سری لنکا کی ٹیم نے دو سو ترپن رنز بنائے
پاکستانی ٹیم میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ عمران فرحت ، محمد یوسف ، شعیب ملک اور عبدالرزاق نے کیا جبکہ وکٹین لینے کا عمدہ مظاہرہ کرنے والے شعیب ملک اور عبدلرزاق تھے جنہوں نے چار دو وکٹین لیں
عمران فرحت ، محمد یوسف ، شعیب ملک اور عبدالرزاق نے بالترتیب ترپن ، انچاس چون شعیب ملک چھیتالیس رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عبدالرزاق نے اڑتیس رنز بنائے اس طرح پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو ہرا دیا
سری لنکا کی ٹیم گذشتہ دس میچ مسلسل جیتتی آ ئی تھی جس کی بنا، پر کہا جا رہا تھا کہ سری لنکا اس وقت نہایت عمدہ کھیل پیش کر رہی ہے اور پاکستان شائد اس کے سامنے ٹھہر نہ سکے
پاکستانی ٹیم کو کھیل کے ایک دن اس وقت اچانک دھچکہ لگا جب شعیب اختر اور محمد آصف کے بارے خبر آئی کہ ان کے ڈوب ٹیسٹ مثبت ہیں جس کے بعد پاکستانی شائقین میں مایوسی چھا گئی تھی
تاہم ٹیم کے کوچ وولمر کا کہنا تھا کہ تمام ناخوشگوار حالات کے باوجود پاکستانی ٹیم بہترین کھیل کےلیئے تیار ہے |