Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 16 October 2006 22:18 (PST)اشاعت

پاکستانی کرکٹ کو2006ء میں شدید دبحران کاسامنا

 

چند دن قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اوول تنازعہ کا سامنا تھا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اوول ٹےسٹ تنازعہ ،انضمام پر پابندی ،کپتانوں کی تبدیلی کے بعد اب ڈوپ ٹیسٹ کے نئے بحران کا سامنا
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دوکھلاڑیوں  کی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے نتیجے میں بھارت میں جاری حالیہ چیمپئن ٹرافی سے ان کھلاڑیوں  کی

واپسی سے پاکستانی کرکٹ کےحالیہ مسائل میں مزید اضافہ ہواہے

پاکستانی کرکٹ کے بحران کاآغازرواں سال اس وقت شروع ہواجب20اگست کواوول میں  چوتھے اورآخری ٹیسٹ میں  پاکستانی ٹیم پربال ٹمپرنگ کے الزام کے بعدانگلینڈ کوفاتح قراردے دیا گیا

اوول ٹیسٹ  کے چوتھے روزآخری سیشن میں  امپائرڈیول ہیراوربلی ڈاکٹرووکی جانب سے انگلینڈ کوپانچ رن اضافی دینے پرپاکستانی ٹیم نے گراونڈ میں جانے سے انکارکردیاتھا۔اس کے بعد29ستمبرکولندن میں آئی سی سی کی دوروزہ سماعت میں پاکستانی کپتان انضمام الحق کوآئی سی سی کی جانب سے بال ٹمپرنگ کے الزام سے بری کردیا گیا

تاہم میچ میں خلل پیدا کرنے کے الزام میں انضمام الحق پرچارون ڈے میچوں کی پابندی عائدکردی گئی جس کے نتیجے میں انضمام اکتوبر۔نومبرمیں بھارت میں کھیلے جانے والی حالیہ چیمپئن ٹرافی سے محروم ہوگئے

بعدازاں5اکتوبرکوانضمام الحق کے نائب یونس  خان نے ٹورنامنٹ کی جزوقتی کپتانی سے انکارکردیا۔ان کاکہناتھاکہ وہ’’ڈمی‘‘کپتان بنناپسندنہیں  کریں گے

۔7اکتوبرکوپی سی بی کے چیئرمین شہریارخان نے اوول ٹیسٹ تنازعہ اوریونس خان کے اقدام کے تناظرمیں استعفیٰ دے دیا

شہریارخان کی جگہ پرحکومتی مشیر نسیم  اشرف کوپی سی بی کاسربراہ مقررکیا گیا جنہوں نے یونس خان کوچیمپئن ٹرافی کی کپتانی کرنے پرتیار کرلیا جس کے بعد16اکتوبرکوپاکستان کے سری لنکاکے خلاف چیمپئن ٹرافی کے ابتدائی میں کے موقع پرپاکستانی فاسٹ بولرزشعیب اختر،محمدآصف اوررانانوید الحسن کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے نتیجے میں چیمپئنز ٹرافی سے باہرکردیا گیا

دوسراٹیسٹ مثبت آنے کے نتیجے میں تینوں کھلاڑیوں کو دو سال سے زائد عرصہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات