|
اورٹیم مینجمنٹ میں اختلافات نہیں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر نے کہاہے کہ کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال کے باوجود ٹیم اپنی پیش رفت جاری رکھے گی
پاکستان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں اپنا ابتدائی میچ آج ج(منگل کو) ایشین ٹٹائیگر سری لنکا کے خلاف کھیلےگا جو اس وقت بھرپور فارم میں دکھائی دے رہی ہے
انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فاسٹ بالرز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر افسوس ہواہے لیکن ٹیم کا سفر جاری رہے گا ۔انہوں نے کہاکہ بطور ٹیم ہمیں اس پر بات چیت کے لئے وقت نہیں ہے جبکہ اتوار سے پیر کی صبح تک صورتحال اچانک تبدیل ہوگئی ہے
انہوں نے کہاکہ انہیں اس بات پر اعتماد ہے کہ ٹیم کسی بھی بحران سے نکلے گی ۔ڈوپ اسکینڈل کے متعلق انہوں نے مزید سوالات کا جواب دینے سے انکار کیا اور کہاکہ یہ پاکستان کرکٹ بورڈ پر منحصر ہے کہ وہ کوئی مکمل اعلامیہ جاری کرے
وولمر کا کہنا ہے کہ میری سمجھ میں نہیں آ تا کہ کیا ہواہے اور پی سی بی بیان جاری کرے گی اور یہ ان پر چھوڑیں اور سری لنکا کے خلاف میچ کا انتظار کریں
انہوں نے کہاکہ ٹیم سوائے من سنگھ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے ساتھ سخت مقابلہ کرے گی ،انہوں نے کہاکہ سری لنکا والے اچھا کھیل رہے ہیں اور ٹورنامنٹ میں ان کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا
کپتان یونس خان نے کہاکہ تمام تنازعات کے باوجود ٹیم نے مثبت عمل اختیا کیا ہواہے اور سری لنکا کے ساتھ مقابلے کے لئے تیارہیں ۔انہوں نے کہاکہ پی سی بی اور ٹیم منجمینٹ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے اور ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے کے لئے آئے ہیں ۔یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ فارم کو بلائے تر رکھتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کی سپورٹ کرتے ہیں |