|
بھی دیتے ہیں
کرکٹ سے جب وہ 1962 میں ریٹائر ہوئے تو اس وقت ان کے نام کئی ریکارڈ درج تھے۔ جن میں سب سے زیادہ ٹسٹ کھیلنے کا ریکارڈ، سب سے زیادہ سنچری بنانے کا ریکارڈ اور سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ شامل ہے
حالانکہ بعد میں ےہ سبھی ریکارڈز ٹوٹ گئے مگر امریگر کو اس بات کا فخر حاصل تھا کہ وہ ہندوستان کی طرف سے ڈبل سنچری بنانے والے سب سے پہلے کھلاڑی تھے۔1962 میں ریٹائر منٹ کے وقت ان کے نام جو تین ریکارڈ تھے وہ1978 تک قائم رہے بعد میں سنیل گواسکر نے ان ریکارڈوں کو توڑا۔ امریگر ایک بہتر بلے باز تو تھے ہی آف اسپین گیند بازی بھی کرلیا کرتے تھے
امریگر کو کل ملاکر59 ٹسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا جن میں انہوں نے42.22 کی اوسط سے3631 رن بنائے۔ ان کے ان رنوں میں12 سنچریاں اور14 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ایک گیند باز کے طور پر ان کو35 وکٹیں بھی حاصل ہوئیں انہوں نے اپنے کیرئرمیں33 کھلاڑیوں کو کیچ آؤٹ بھی کیا۔امریگر نے اپنے کیرئر کے دوران جو59 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں ان میں ان کو سب سے زیادہ17 ٹسٹ انگلینڈ کے خلاف کھےلنے کا موقع ملا۔ ان17 ٹسٹ میں انہوں نے تین سنچریوں کی مدد سے770 رن بنائے۔ اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے خلاف انہوں نے16 ٹسٹ میچ کھیلے جن میں انہوں نے تین سنچریاں اور10 نصف سنچریوں کی مدد سے1372 رن بنائے۔ ان دونوں ملکوں کے علاوہ امریگر نے آسٹریلیا کے خلاف6، نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ اور پاکستان کے خلاف15 ٹسٹ کھیلے
پاکستان کے خلاف کھےلے گئے پندرہ ٹسٹ میچوں میں ان کے رنوں کی تعداد پانچ سنچریوں کی مدد سے911 رہی۔ امریگر کے ساتھ ایک خاص بات یہ رہی کہ وہ اپنے ملک میں اور اپنے ملک سے باہر بھی کامیاب رہے۔ ہندوستان میں کھےلے گئے36 ٹسٹ میچوں میں انہوں نے سات سنچریوں کی مدد سے2082 رن بنائے۔ ہندوستان سے باہر کھیلے گئے23 ٹسٹ میچوں میں ان کے رنوں کی تعداد1549 ہے ہندوستان میں بھی اور ہندو ستان سے باہر بھی ان کااوسط چالیس سے اوپر ہی رہا
امریگر تو اب ہمارے درمیان نہیں ہیں مگر کرکٹ میں بنائے گئے ان کے ریکارڈ ہمیں ہمیشہ ان کی یاد دلاتے رہیں گے |