Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 18 November 2006 17:31 (PST)اشاعت

جنوبی افریقہ میں مایوس کن ہے ہندوستان کا ریکارڈ

اے ۔ این ۔شبلی

اردوسروس ڈاٹ نیٹ ، نئی دہلی

جنوبی افریقہ میں بھارتی ریکارڈ مایوس کن

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔ایک تو ہندوستان کی ٹیم کا جنوبی افریقہ میں ریکارڈ پہلے سے ہی کافی خراب ہے اور دوسرے پہلے نمائشی میچ میں ہندوستانی ٹیم کی شکست نے جیت کی

 کسی امید کو پہلے ہی ناممکن کر دیا ہے

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے میچوں کی شروعات 10نومبر 1991 ہوئی تھی۔کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان کو 3وکٹ سے جیت ملی تھی۔ان دونوں ملکوں کے درمیان آخری و ن ڈے میچ 28نومبر 2005کو ممبئی میں کھیلا گیا تھا جس میں ہندوستان ن5وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی

اب تک کل ملا کر ان دونوں ٹیموں کے درمیان پورے 50میچ منعقد ہو چکے ہیں جن میں سے جنوبی افریقہ کو 30میچوں میں کامیابی ملی ہے جبکہ ہندوستان کی ٹیم نے صرف18میچ جیتے ہیں۔جنوبی افریقہ کے میدانوں پر تو ہندوستان کا ریکارڈ شرمناک ہے

وہاں کھیلے گئے 16میچوں میں سے ہندوستان کو صرف3میں جیت ملی ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے12میچ جیتے ہیں۔ 19مارچ2000کو ناگپور میں جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے 7وکٹ کے نقصان پر 320رن بنائے تھے یہ جنوبی افریقہ کا ہندوستان کے خلاف ایک میچ میں سب سے بڑا اسکور ہے۔اسی میچ میں بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے 310رن بنائے تھے

یہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔6 ستمبر1999کو نیروبی میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم صرف117رن کے معمولی اسکور پر آئوٹ ہو گئی تھی یہ جنوبی افریقہ کا ہندوستان کے خلاف ایک میچ میں سب سے کم اسکور ہے

ہندوستان کایہ ریکارڈ 147رنوں کا ہے۔اتنے کم اسکور پر ہندوستان کی پوری ٹیم 9دسمبر1992کو پورٹ الیزابیتھ میں  آؤٹ ہو گئی تھی۔ 13 اکتوبر 2000کو نےروبی میں سورو گانگولی نے غیر مفتوح 141 رن بنائے تھے۔ ان دونوں ملکوں کے درمےان کھےلے جانے والی ون ڈے کرکٹ میں ےہ کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ جنوبی افرےقہ کی طرف سے ہندوستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا رکارڈ موجودہ کپتان گرےم اسمتھ کے نام ہے۔ اسمتھ نے 25 نومبر 2005 کو کولکاتا میں غیر مفتوح 134 رن بنائے تھے

اب تک کل ملا کر ہندوستان کی طرف سے جنوبی افرےقہ کے خلاف 10 جبکہ جنوبی افرےقہ کی طرف سے ہندوستان کے خلاف 9 سنچریاں اسکور کی جا چکی ہےں۔ 9 مارچ 2000 کو کوچی میں ہرشل گبس اور گےری کرسٹن نے پہلی وکٹ کے لےے 235 رنوں کی شراکت کی تھی۔ ےہ جنوبی افرےقہ کی طرف سے ہندوستان کے خلاف کسی بھی وکٹ کے لےے سب سے بڑی شراکت کا رکارڈ ہے۔ہندوستان کی طرف سے یہ ریکارڈ سورو گانگولی اور سچن تندولکر کے نام ہے

ان دونوں نے 5 اکتوبر 2001 کو جوہانسبرگ میں پہلی وکٹ کے لیئے 193 رنوں کی شراکت کی تھی۔ ان دونوں ملکوں کے درمےان ون ڈے کرکٹ میں سب سے عمدہ گےند بازی کا رکارڈ ہندوستان کے سنےل جوشی کے نام ہے۔ جوشی نے 26 ستمبر 1999 کو نےروبی میں صرف 6 رن دے کر جنوبی افرےقہ کے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا

 ہندوستان کے خلاف جنوبی افرےقہ کی طرف سے سب سے بہتر گےند بازی کا رکارڈ ا لن ڈونالڈ کے نام ہے۔ ڈونالڈ نے ان دونوں ملکوں کے درمےان ہوئے پہلے ہی میچ میں 10 نومبر 1991 کو کولکاتا میں 29 رن دے کر 5 وکٹ حا صل کئے تھے

ان دونوں ملکوں کے درمےان ہونے والے ونڈے مےچوں میں سب سے زےادہ 1377رن بنانے کا ریکارڈ گیری کرسٹن کے نام جبکہ سب سےزیادہ 46 وکٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ الن ڈونالڈ کے نام ہے۔ ویسے امید ہے کہ یہ ریکارڈ اس بار سچن تندولکر اور انل کمبلے کے نام ہو جائے گا

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات