|
شرف حاصل ہے۔کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کل ملاکر 1816ٹسٹ منعقد ہو چکے ہیں۔ان میں کل ملا کر 42کھلاڑی ایسے ہیں جنہیں 100یا اس سے زائد ٹسٹ کھیلنے کا شرف حاصل ہے۔اس معاملے میں سب سے پہلا نمبر آسٹریلیا کے اسٹیو وا کا ہے
اسٹیو وا نے سب سے زائد 168ٹسٹ کھیلے ہیں۔اب تک جن کھلاڑیوں نے 100یا اس سے زائد ٹسٹ کھیلے ہیں ان میں اسٹیو وا اور چندر پال کے علاوہ الن بارڈر156،شین وارن140،الیک اسٹیورٹ133،سچن تندولکر132،کرٹنی والش132،کپل دیو 131،برائن لارا130،مارک وا128،سنیل گاوسکر125،جاوید میانداد124،ووین رچرڈز 121،ایان ہیلی 119،گلین میک گر119،گراہم گوچ118،ڈیوڈ گاور117،ڈیسمنڈ ہینس116،دلیپ وینگ سرکر116،مائک ارتھرٹن115،انضمام الحق115،کولن کائوڈرے114،کلائیو لائڈ110،انل کمبلے 110،جیوف بائکاٹ108،
گارڈن گرینج108،مرلی تھرن108،ڈیوڈ بون 107،رکی پونٹنگ105،سنت جے سوریہ105،راہل دراوڑ104،مارک ٹیلر104،وسیم اکرم 104،سلیم ملک103،جیک کلس102،اسٹیفین فلیمنگ102،کارل ہوپر102،ایان باتھم102،شان پولاک 102،گیری گرسٹن101،جسٹن لینگر 100اور گراہ تھورپے 100شامل ہیں
چندرپال ویسٹ انڈیز کی طرف سے 100یا اس سے زائد ٹسٹ کھیلنے والے آٹھویں بلے باز ہیں۔اس سے پہلے یہ شرف کرٹنی والش،برائن لارا،ووین رچرڈس،ڈیسمنڈ ہینس،کلائیو لائڈ،گارڈن گرینج اورکارل ہوپر کوحاصل ہو چکا ہے
چندرپال نے جو اب تک 100ٹسٹ کھیلے ہیںان میں انہوں نے 14سنچری اور نصف سنچریوں کی مدد سے 6617رن بنائے ہیں۔چندرپال کا سب سے برا اسکور203ہے جو انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف بنائے ہیں
چندرپال نے اب تک سب سے زائد21ٹسٹ انگلینڈ کے خلاف کھیلے ہیں۔انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے 21ٹسٹ میچوں میں چندرپال کے رنو ںکی تعداد 1305ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے ہندوستان کے خلاف18،جنوبی افریقہ کے خلاف14،آسٹریلیا کے خلاف12،پاکستان کے خلاف12،نیوزی لینڈ کے خلاف12،زمبابوے کے خلاف6،بنگلہ دیش کے خلاف4اور سری لنکا کے خلاف 2ٹسٹ کھیلے ہیں
چندرپال اپنے ملک میں اور اپنے ملک سے باہر بھی کامیاب رہے ہیں۔اپنے ملک میں کھیلے گئے 49ٹسٹ میچوں میں انہوں نے3623رن بنائے ہیں۔ویسٹ انڈیز سے باہر انہوں نے51ٹسٹ کھیلے ہیں جن میں ان کے رنوں کی تعداد 2994ہے۔چندرپال کتنے بہتر بلے باز ہیں اس کا اندازہ تو صرف اسی سے لگ جاتا ہے کہ انہیں اپنے ملک کی طرف سے 100ٹسٹ کھیلنے کا موقع ملا
ایسا موقع ٹسٹ کرکٹ کے 130سال کی تاریخ میں صرف 42کھلاڑیوں کو ملا ہے
|