|
انضمام الحق اور سنت جے سوریہ کے نام تھا
جے سوریہ نے کل ہی ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے دوران اپنا367 واںونڈے میچ کھیلا۔ کرکٹ کی تاریخ میں متعدد ریکارڈ بنانے والے سچن کے نام ایک اور ریکارڈ جڑگیاہے۔سچن نے ونڈے کرکٹ کی شروعات 18دسمبر 1989کو پاکستان کے خلاف گجرانوالہ میں کی تھی
تب سے لے کر اب تک سچن نے کل ملاکر 368ونڈے میچ کھیلے ہیں جن میں ان کے رنوں کی تعداد14405ہے۔ اس دوران انہوں نے 73نصف سنچریاں اور 40سنچریاں بنائی ہیں اور وہ دنیا میں سب سے زیادہ سنچریاں اور سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں
بلکہ دوسراکوئی کھلاڑی ان کے آس پاس بھی نہیں ہے۔ سچن نے 368ونڈے میچ کھیلنے کے لیئے 16سال اور 301دن کا وقت لیا جب کہ انضمام نے 367ونڈے میچ کھیلنے کے لیئے 14سال اور 292دن کا وقت لیا۔ حال میں انگلینڈ کے خلاف دس ستمبر 2006کو کھیلتے ہوئے انضمام نے سب سے زائد میچ کھیلنے کا ریکارڈ بنایاتھا
فی الحال جے سوریہ بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔ انضمام تو فی الحال چار میچوں کی پابندی جھیل رہے ہیں مگر جے سوریہ کا کھیلنا جاری ہے اور امید ہے کہ سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا مقابلہ تندولکر اور جے سوریہ کے درمیان بنارہے گا۔ مختلف وجودہا ت کی بنا پر سچن کو 96ونڈے میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا ورنہ کل ملاکر ان کے میچوں کی تعداد463ہوتی اور یہ ایک ایسا ریکارڈ ہوتا جسے دوسرے کھلاڑیوں کے لےے توڑنا ناممکن نہیں تو بہت ہی مشکل ضرور ہوتا
تندولکر نے اب تک سب سے زیادہ 61ونڈے میچ پاکستان اور سری لنکا کے خلاف کھیلے ہیں۔پاکستان کے خلاف سچن کے رنوں کی تعداد2122ہے جب کہ سری لنکا کے خلاف سچن نے 2381رن بنائے ہیں۔پاکستان کے خلاف جہاں سچن کی سنچریوں کی تعداد پانچ ہے وہیں سری لنکا کے خلاف انہوں نے سات سنچریاں بنائی ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف سچن نے 46ونڈے میچ کھیلے ہیں جن میں ان کے رنوں کی تعداد7سنچری اور 11نصف سنچریوں کی مددسے 2173ہے
ایسانہیں ہے کہ سچن صرف اپنے میدانوں پر ہی کامیاب ہوئے ہیں بلکہ ہندوستان سے باہر کے میدانوں پر بھی وہ خاصے کامیاب رہے ہیں۔ہندوستان میں سچن نے 121ونڈے میچ کھیلے ہیں جن میں انہوںنے 15سنچری اور 27نصف سنچری کی مدد سے 4944بنائے ہیں
اپنے ملک سے باہر سچن نے 114ونڈے میچ کھیلے ہیں۔جن میں ان کے رنوںکی تعداد3706ہے۔ان میں 8سنچریاں اور 17نصف سنچریاں شامل ہیں۔نیوٹرل مقامات پر سچن کو 133ونڈے میچ کھیلنے کا موقع ملا ہے جن میں 17سنچری اور 29نصف سنچریوں کی مدد سے انہوںنے 5755رن بنائے ہیں۔ |