|
درمیان 50رنوں کی شراکت ہوئی مگر 68کے مجموعی اسکور پرپٹھان آؤٹ ہو گئے۔پٹھان نے 19رن بنائے۔صرف چار رنوں کے اضافے کے بعد ہی کپتان راہل دراوڑ بھی آؤٹ ہو گئے۔سچن35رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دھونی صرف 7رن بنا کر آؤٹ ہوئے
اس سے پہلے عرفان پٹھان ،رومیش پوار اور مناف پٹیل کی شاندار گیند بازی کی بدولت انگلینڈ کی پوری ٹیم 37اوور میں صرف 125رن بناکر آؤٹ ہوگئی
کافی دنوں سے خراب گیند بازی کا مظاہرہ کررہے عرفان پٹھان نے اس میچ میں بہترین گیند بازی کی اور انگلینڈ کو معمولی اسکور پر آؤٹ کرنے میں اہم رول اداکیا۔انگلینڈ کا پہلا وکٹ صرف 10رن کے اسکور پر گرگیا جب ایان بیل مناف پٹیل کی گیند پر صرف 4رن بناکر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے
انگلینڈ کو سب سے بڑا جھٹکا عرفان پٹھان نے دیا جب انہوںنے انگلینڈ کے کپتان اور دنیا کے بہترین آل رائونڈراینڈریو فلنٹاف کو صفر پرایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔صفر پر آؤٹ ہونے سے پہلے فلنٹاف نے سات گیندوں کا سامنا کیا۔انگلینڈ کا اسکور صرف 17رن ہوا تھا کہ یارڈی صرف چار رن بناکر مناف پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے
ٹیم کے اسکور میں صرف دس رنوں کا اضافہ ہی ہوا تھا کہ پٹھان کی ایک بہترین گیند پر اینڈریواسٹراس ہندوستانی کپتان راہل دراوڑ کے ہاتھوں کیچ اآؤٹ ہوگئے۔اسٹراس نے 32گیندوںکا سامنا کرکے صرف 10رن بنائے۔ انگلینڈ کا پانچواں وکٹ 55کے مجموعی اسکور پر گرا جب کیون پٹرسن مناف پٹیل کی گیند پر تندولکر کے ہاتھوں لپک لئے گئے
پٹرسن نے 39گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 27رن بنائے۔اس کے بعد ڈل رمپل اور کولنگ ووڈ کے درمیان 49رنوں کی اہم شراکت ہوئی۔104کے مجموعی اسکور پر چھٹے وکٹ کی شکل میں کولنگ ووڈ آئوٹ ہوگئے
انہوں نے 54گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے سب سے زائد 38رن بنائے۔تین رن کے اضافے کے بعد ہی انگلینڈ کا ساتواں وکٹ بھی جان ریڈ کی شکل میں گرا۔ریڈ نے ہربھجن کی گیندپر عرفان پٹھان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہونے سے پہلے صرف دو رن بنائے۔انگلینڈ کا آٹھواں وکٹ ساجد محمود کی شکل میں گرا جب ٹیم کا مجموعی اسکور 119رن تھا
ہندوستان کی طرف سے مناف پٹیل اور رومیش پوار نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عرفان پٹھان کو دو وکٹ ملے۔ہربھجن سنگھ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا |