|
عہدےداروں کی جانب سے جاری ہونے والے حالیہ بیانات میں اشارے دیئے گئے ہیں کہ بورڈ اظہر الدین پر عائد پابندی ختم کرنے پر غور کر رہاہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان سلیم ملک نے کہاکہ یہ ان کے لیئےخوشی کی بات ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ بھی ان کے ساتھ ایسا ہی رویہ ااختیار کرے گا سلیم ملک پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے چھ سال قبل تا حیات پابندی لگائی تھی سلیم ملک نے کہا کہ وہ چھ سال سے قیدی سی زندگی گزار رہے ہیں اور کوئی بھی شخص ان کی بات کو سننے کو تیار نہیں
ادھر ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتان محمد اظہر الدین کو ایوارڈ کے لیئے مدعو کئے جانے کے بارے میں آئی سی سی کاپالیسی بیان اگلے 24 گھنٹے میں آنے کی توقع ہے ، یو این این کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر پرسی سون جے پور پہنچ گئے ہیں اور شام کوانہوں نے چیف اایگزیکٹو میلکم اسپیڈ سے ملاقات کر کے اپنی حکمت عملی طے کی ہے
آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ پرسی سون اس بارے میں اپنا پالیسی بیان جاری کریں گے کہ ایوارڈ کی تقریب میں آئی سی سی کے حکام شرکت کریں گے یا نہیں اظہر الدین کو میچ فکسنگ کے الزام میں تاحیات پابندی کاسامنا ہے ۔ آئی سی سی کا موقف ہے کہ جب انہیں میچ فکسنگ کے الزام میں سزا دی جا چکی ہے تو اظہر کو مدعو کرنا بلا جواز ہے کیونکہ کرپشن کے بارے میں آئی سی سی کی پالیسی واضح ہے
جبکہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ انہیں ان کی کرکٹ میں خدمات پر ایوارڈ دیا جارہا ہے ۔ ہندوستانی میڈیا مسلسل اس بات پر بحث کر رہاہے کہ ہرشل گبز اپنے اعترافی بیان میں کہہ چکے ہیں کہ انہیں اظہر الدین نے رقم کی پیش کش کی ۔ اس کے لیئے وہ بے گناہ ہیں
ہندوستانی ٹی وی اور اخبارات اظہر کو ہیرو بنا کرپیش کر رہے ہیں اس نئی صورتحال نے ہندوستانی بورڈ کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کو بھی مشکلات میں مبتلا کر دیاہے |