|
پاکستان کے خلاف اسے ایک میچ میں ہار کا سامنا کرنا پڑاہے۔سری لنکا کی ٹیم جہاں آج کا میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ جانا چاہے گی وہیں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں بنے رہنے کے لےے یہ میچ ہرحالت میں جیتنا ہوگا
اعداد و شمار کی نظر میں دونوں ہی ٹیمیں برابر ہیں۔ان دونوں ٹیموںکے درمیان ونڈے کرکٹ کی شروعات 1992کے عالمی کپ کے دوران ہوئی تھی۔پاکستان میں ہوئے اس میچ میں سری لنکا کو جیت ملی تھی۔اب تک ان دونوں ٹیموںکے درمیان کل ملاکر 43ونڈے میچ کھیلے گئے ہیں
جن میں سے سری لنکا نے 21میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ جنوبی افریقہ نے 20میچ جیتے ہیں۔ایک میچ ٹائی رہا ہے جب کہ ایک میچ کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔29نومبر 2002کو سنچورین میں جنوبی افریقہ نے 6وکٹ کے نقصان پر 317رن بنائے تھے یہ جنوبی افریقہ کا سری لنکا کے خلاف ایک اننگ میں سب سے بڑا اسکور ہے
جنوبی افریقہ کے خلاف سری لنکا کا یہ ریکارڈ308رنوں کا ہے۔سری لنکانے اتنے رن 8وکٹ کے نقصان پر 31اگست 2004کو کولمبومیں بنائے تھے۔اسی سال 24جنوری کو ایڈیلیڈ میں ڈپنار نے 125رنوں کی غیر مفتوح اننگ کھیلی۔ یہ جنوبی افریقہ کی طرف سے سری لنکا کے خلاف کسی کھلاڑی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔سری لنکا کی طرف سے یہ ریکارڈ مارون اٹا پٹو کے نام ہے
انہوںنے 3مارچ 2003کو ڈربن میں 124رن بنائے تھے۔4دسمبر 2002کو کمبرلی میں ہرشل گبس اور جیک کیلس نے تیسری وکٹ کے لےے 172رنوں کی غیر مفتوح شراکت کی تھی۔یہ جنوبی افریقہ کا سری لنکا کے خلاف کسی بھی وکٹ کے لےے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ ہے
سری لنکا کی طرف سے یہ ریکارڈمارون اٹا پٹو اور اروند ڈسلوا کے نام ہے۔3مارچ 2003کو ان دونوں نے ڈربن میں چوتھی وکٹ کی شراکت میں152رن جوڑے تھے۔جنوبی افریقہ کی طرف سری لنکا کے خلاف ایک اننگ میں سب سے اچھی گیند بازی کرنے کا ریکارڈ لانس کلوزنر کے نام ہے۔کلوزنر نے 6نومبر 1997میں لاہور میں 49رن دے کر سری لنکا کے 6کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا تھا۔سری لنکا کی طرف سے یہ ریکارڈ نووان زوئسا کے نام ہے۔زوئسا نے 22اگست 2004کو کولمبو میں 26رن دے کر جنوبی افریقہ کے 5کھلاڑیوںکو آئوٹ کیاتھا |