Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Friday, 13 October 2006 13:46 (PST)اشاعت

کیلس کا انوکھا کارنامہ

اے۔ این ۔ شبلی

اردو سروس ڈاٹ نیٹ ، نئی دہلی

کیلس کا انوکھا کارنامہ ، آٹھ ہزار رن مکمل کر لیئے

جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے بلے باز جیک کیلس نے ایک انوکھا ریکارڈ بنایا۔ بلے بازی کے دوران ونڈے کرکٹ میں انہوں نے8000 رن مکمل کرلیئے۔ اب وہ دنیا کے واحد ایسے کھلاڑی

 ہوگئے ہیں جنہوں نے ٹسٹ اور ون ڈے دونوں میں8000 رن اور200 وکٹ حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے

۔16 اکتوبر1975 کو کیپ ٹاون میں پیدا ہونے والے کیلس کو اس وقت دنیا کا سب سے بہترین آل راونڈر مانا جاتا ہے۔ یہی نہیں وہ کرکٹ کی تاریخ کے اب تک کے سب سے بہترین آل راونڈر تسلیم کیئے جاتے ہیں

 کیلس کے بین الاقوامی کرکٹ کی شروعات14 دسمبر1995 کو ڈربن میں ہوئی جب انہیں انگلینڈ کے خلاف پہلی بار ٹسٹ کھےلنے کا موقع ملا۔ تب سے لے کر اب تک کیلس نے102 ٹسٹ میچ کھےلے ہیں جن میں انہوں نے24 سنچری اور50نصف سنچری کی مدد سے8033 رن بنائے ہیں

ٹسٹ کرکٹ میں ان کے وکٹوں کی تعداد200 ہے۔ کیلس کے ونڈے کرکٹ کی شروعات انگلینڈ کے خلاف ہی کیپ ٹاؤن میں9 جنوری1996 کو ہوئی۔ اس کے بعد سے لے کر اب تک انہوں نے233 یک روزہ بین الاقوامی میچ کھےلے ہیں۔ جن میں انہوں نے13 سنچری اور50 نصف سنچریوں کی مدد سے8025 رن بنائے ہیں

ون ڈے کرکٹ میں کیلس کے وکٹوں کی تعداد207 ہے۔ کیلس نے ون ڈے کرکٹ میں جو اب تک233 میچ کھےلے ہیں ان میں انہوں نے سب سے زیادہ37 میچ آسٹریلیا کے خلاف کھےلے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ان کے رنوں کی تعداد1094 جب کہ وکٹوں کی تعداد27 ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کھےلے گئے36 میچوں میں انہوں نے1262 رن بنائے ہیں اور31 وکٹیں حاصل کی ہیں

اس کے علاوہ کیلس نے ایشیا الیون کے خلاف دو میچوں میں آٹھ رن اور تین وکٹ، بنگلہ دیش کے خلاف87 رن اور4 وکٹ، کناڈا کے خلاف1 رن، انگلینڈ کے خلاف942 رن اور19 وکٹ، ہندوستان کے خلاف981 رن اور17 وکٹ، کینیا کے خلاف1997 رن اور چار وکٹ، ہالینڈ کے خلاف17 رن ، پاکستان کے خلاف730 رن اور24 وکٹ، سری لنکا کے خلاف1150 رن اور30 وکٹ، ویسٹ انڈیز کے خلاف1113 رن اور35 وکٹ اور زمبابوے کے خلاف انہوں نے443 رن اور13 وکٹیں حاصل کی ہیں

ٹسٹ کرکٹ میں کیلس نے سب سے زیادہ 20 ٹسٹ انگلینڈ کے خلاف کھےلے ہیں۔ ان میں ان کے رنوں کی تعداد1412 اور وکٹوں کی تعداد34 ہے ٹسٹ کرکٹ میں کیلس نے سب سے زیادہ1856 رن اور سب سے زیادہ44 وکٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف حاصل کیئے ہیں

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات