|
افریقہ کے تین اور کرکٹرز سے پوچھ
گچھ کی جائے گی تاہم ان میں جنوبی افریقہ کی موجودہ ٹیم کے کسی
کھلاڑی کانام شامل نہیں ہے،جبکہ گبس نے بوقت ضرورت مکمل تعاون کی
یقین دہانی بھی کرائی ہے
پولس کا کہنا ہے کہ ہرشل نے پوچھ
گچھ کے دوران کسی ہندوستانی کھلاڑی کا نام نہیں لیاہے
جوائنٹ پولیس کمشنر رنجیت نارائن نے
میڈیا سے کہا کہ ہرشل نے اس بات کو قبول کیا کہ ان کے کپتان نے خراب
کھیلنے کیلئے پیسے کی پیش کش دو بار کی تھی ۔ جوائنٹ کمشنررنجیت
نارائن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کی
پوچھ تاچھ کے بعد پولیس اس کےس کو آگے بڑھانے کے لائق ہوگئی ہے
لیکن اس کے ساتھ اس کی بھی تردید کی کہ ہرشل گبس نے اس اسکینڈل میں
اپنے ملوث ہونے کا کوئی ٹھوس ثبوت فراہم کیا ہے
انہوں نے کہا کہ ’گبس اس لحاظ سے زد
میں آئے ہیں کہ انہوں نے یہ بات قبول کی ہے کہ ان کو
دوبار پیسےکی پےشکش کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ گبس نے کچھ اطلاعات
دی ہیں یعنی یہ کہا ہے کہ وہ صرف اپنے کیپٹن ہنسی کرونئے کے
حکم کی تعمیل کر رہے تھے
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گبس
کے وکیل نے یہ قول و قرار کیا ہے جب بھی گبس کی ضرورت محسوس ہوگی وہ
پولیس کو دستیاب ہوں گے۔ہرشل گبس سے دریا گنج
گورنمنٹ آفیسرز میس میں پوچھ تاچھ ہوگی
جوائنٹ کمشنر نے بتایا کہ ’ڈھائی
گھنٹے تک پوچھ تاچھ ہوئی جس کے دوران گبس نے پولیس کے ساتھ
پورا پورا تعاون کیا ہے
ہرشل 6 سال قبل دہلی پولیس کی جانب
سے لگائے گئے میچ فکسنگ کے الزامات سے متعلق پوچھ گچھ کے لئے آج دہلی
پولس کی کرائم برانچ کی ایک ٹیم کے سامنے پیش ہوئے
پولس کمشنرکے کے پال سے بھی ہرشل
گپس کی ملاقات کرائی گئی سمجھاجاتاہے کہ میچ فکسنگ کے بارے میں گپس
نے جنوبی افریقہ کے اس وقت کے کپتان ہنسی کرونے کی جانب سے کی جانے
والی پیش کش کا قدرتفصیل سے ذکرکیا اور سودے بازی کی تفصیل انہوں نے
بیان کی |