Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Friday, 12 May 2006 19:27 (PST)اشاعت

کئی مسافر جہاز اغوا ہوئے، پھر ٹریڈ سنٹر تباہ ہوگیا،فلم

 

گیارہ ستمبر کے حملوں میں اڑھائی ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے ۔اس کے بعد افغانستان پر حملہ کیا گیا

سینکڑوں انسانوں کے خوف سے بھرے پیغامات، ہوائی اڈے کے کنٹرول ٹاور پر پائلٹوں کے تشویناک پیغامات اور پھر امریکہ کی سب سے بلند و بالا عمارتوں کا آگ کے شعلوں میں لپٹ کر زمین بوس ہونا ایسے مناظر بن گئے جو لاکھوں انسانوں کو دم بخود اور خوف زدہ 

کر دینگے

یہ ہولناک مناظر اپریل کے آخر میں امریکہ کے تین ہزار سنیما گھروں میں نظر آئینگے جنہیں کئی لاکھ افراد دیکھیں گے

 

ہالی وڈ نے ' یونائیٹڈ 93 '  کے نام سے جو فلم بنائی ہے وہ گیارہ ستمبر سن دوہزار ایک کے اس واقع پر بنائی گئی ہے جس میں بیک وقت کئی مسافر جہازوں کو اغوا کر کے ان میں سے دو کو ٹریڈ سنٹر کی عمارتوں سے ٹکرا دیا گیا تھا

 

اس حملے میں کم وبیش اڑھائی ہزار افراد ہوئے تھے

 

امریکی صدر بش نے ٹریڈ سنٹر پر ہونے والے انہی حملوں کو بنیاد بنا کر افغانستان میں حملہ کیا تھا

 

کہا جاتا ہے افغانستان میں امریکی حملوں میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ امریکی افواج کے علاوہ پاکستان اور دوسرے متعدد ممالک نے امریکہ کو مطلوب سینکڑوں افراد گرفتار کر کے دیئے جو کیوبا کے جزیرے گوانتانامو کے قید خانوں میں بند ہیں

 

گیارہ ستمبر پر بننے والی یہ یونائیٹڈ تریانوے نامی فلم پہلی فلم ہے جو ہولی وڈ نے بنائی ہے

 

تاہم اس فلم کے بارے میں ایک حلقے کا کہنا ہے کہ فلم کے مناظروں سے ان افراد کے لواحقین کو مزید صدمہ پہنچے گا جو ٹریڈ سنٹر پر حملے میں ہلاک ہوچکے ہیں

 

تاہم دوسری جانب اس فلم کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا

 

فلم میں حملوں پر ہونے والی تحقیقات اور عینی شاہدوں کے بیانات پر کام کیا گیا ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ فلم دیکھنے والے گیارہ ستمبر کے حملوں کو اس طرح دیکھیں جس طرح گیارہ ستمبر کا واقع پیش آیا

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات