Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 15 April 2006 14:08 (PST)اشاعت

سلمان خان کی گرفتاری پر ان کی والدہ بیمار ہوگئی تھیں

باسط اعجاز

اردو سروس ڈاٹ نیٹ

بھارتی اداکار سلمان خان کیخلاف متعدد مقدمات درج ہیں

جودھ پور کی عدالت نے بالی وڈ کے چاکلیٹ ہیرو سلمان خان جنہیں غیرقانونی شکار پر پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی کو ضمانت منظو رپر رہا کردیا گیا۔سلمان خان نے 1998میں فلم ”ہم ساتھ ساتھ ہیں”کے دوران کالےہرن کا شکار کیاتھا جس پر بھارتی

حکومت نے پابندی لگا رکھی ہے

انہیں گذشتہ پیرکو پانچ سال قید اور ستائیس ہزار روپے جرمانے کی سزاسنائی گئی تھی

جمعرات کے روز انہیں  دو لاکھ روپے کے مچلکے اور ایک ایک  لاکھ روپے کی شخصی ضمانتوں کے عوض رہا کیا گیا

سلمان خان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران ان کے بھائی سہیل خان، دوست قطرینہ کیف، فلم اسٹار گووندا، ہدایت کار ساجد ناڈیا والا اور ڈیوڈ دھون جیسی بالی وڈ کی کئی جانی مانی ہستیاں وہاں موجود تھیں

اس موقعہ پر پرستاروں اور صحافیوں کی بڑی تعدادان کے استقبال کے لئے جودھ پور سینٹرل کے دروازے پر موجود تھی اوربغیر بازوئوں کے سفید ٹی شرٹ اور سر پر بیس بال کی کیپ سجائے اپنے ہیرو کو دروازے میں دیکھتے ہی پرستاروں نے نعرے لگانے شروع کردئے

اس موقعہ پر سلمان کی دوست قطرینہ کیف اور اداکار گوندوا کے پہنچے جانے سے مداحوں میں اور بھی جوش دیکھنے میں آرہاتھا

ضمانت کی خبر ملنے کے ساتھ ہی سلمان خان کی والدہ بھی ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال سے گھر آگئی ہیں

سلمان کے جیل جانے کی خبر سنتے ہی ان کی حالت بگڑ گئی تھی اور انہیں ہسپتال میں داخل کرانا پڑا تھا

گزشتہ روز سلمان کے بھائی سہیل خان اور بہن الویرہ اگنی ہوتری نے ان سے جیل میں ملاقات کی تھی اور بعد ازاں بتایا تھا کہ سلمان اچھی حالت میں ہیں

اس سے قبل ایک دیگر معاملے میں عدالت فروری میں سلمان خان کو ایک سال کی قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا دے چکی ہے

سلمان نے اس فیصلے کے خلاف بھی اپیل دائر کر رکھی ہے

 

 

 

 

 

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات