Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 15 April 2006 14:08 (PST)اشاعت

سلمان خان کی گرفتاری سے فلمسازوں کے کروڑوں داؤ پر

باسط اعجاز

اردو سروس ڈاٹ نیٹ

سلمان کو قید سے فلمسازوں کو کروڑوں کا نقصان ہو سکتا ہے

بالی وڈ کے اداکار سلمان خان کو ہرنوں کے غیرقانونی شکار پر بھارتی ریاست جودھ پور کی ایک عدالت نے پانچ سال قید اورپچاس  ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا

 سلمان خان کو عارضی طور پر سنٹرل جیل میں  رکھا گیا

نایاب ہرنوں کے شکار کا معاملہ 1998 میں  سامنے آیا تھا جب سلمان اپنے ساتھی فنکاروں سونالی بیندرے ، سیف علی خان، تبو، سنیش شاہ اور نیلم  کے ہمراہ فلم ”ہم ساتھ ساتھ ہیں ” کی عکسبندی کے دوران جودھ پور میں  تھے

تاہم مقدمے سے ان کے ساتھی فنکاروں کو بری کر دیا گیا  تھا

عدالت نے سلمان کے ساتھ اس شکار میں ملوث فارم ہاؤس کے چوکیدارگووردھن کو بھی ایک برس قید کی سزا دی ہے

قبل ازیں کار حادثے میں ایک راہگیر کو ہلاک کرنے کے جرم میں  بھی اداکار 5 پانچ سال کی قید کے حقدار دئے جا چکے ہیں

 اسطرح بالی وڈ میں  صف اول کے اداکاروں میں  شامل سلمان مجموعی طور پر 10 سال قید  کی سزا کی زدمیں ہیں اور اگر ان کی ضمانت نہ ہو سکی اور وہ کسی بھی طرح ان مقدمات سے جان نہ چھڑا نہ پائے تو ان کے فلمی کیریئر کے ساتھ ساتھ بالی وڈ فلمسازوں کے کروڑوں روپے بھی ڈوب جائینگے جو انہوں نے سلمان خان کی فلموں پر لگا رکھے ہیں

 کچھ عرصہ قبل بھارتی فلمسازوں کو امیتا بچن کی بیماری کے دوران ڈھائی ارب روپ کا نقصان اٹھانا پڑا تھا

 

 

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات