Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Tuesday, 01 August 2006 22:17 (PST)اشاعت

بھارتی اداکاروں کو ایک مرتبہ پھر وارنٹ کا سامنا

جاوید فیضان

اردو سروس ڈاٹ نیٹ ممبئی

راجھستان کی عدالت کی طرف سے سلمان خان اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

بھارتی اداکار سلمان خان سمیت کئی اداکاروں کو ایک مرتبہ پھر عدالتی وارنٹوں کا سامنا ہے

راجھستان کی ایک عدالت نے اداکار سلمان خان سمیت سات افراد کےلیئے وارنٹ جاری کیئے ہیں جن پر الزام ہے کہ انہوں نے نایاب

ہرنوں کا غیر قانونی شکار کیا تھا

مذکورہ اداکاروں پر نایاب ہرنوں کے غیر قانونی شکار کا کیس آٹھ برس قبل دائر کیا گیا تھا

سلمان خان سمیت دیگر اداروں، نیلم ، سیف علی خان ، اور سونالی کے علاوہ دیگرکئی افراد پر یہ کیس راجھستان کے علاقے بھاؤ میں نایاب ہرن کا شکار کرنے پر دائر کیا گیا تھا

راجھستان حکومت نے مذکورہ اداکاروں کیخلاف ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا تھا جس پر ہائی کورٹ کے جج ہنس رام نے ان افراد کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیئے ہیں

اس سے قبل بھی سلمان خان پر نایاب ہرن کیس دائر کیا گیا تھا جس میں انہیں ایک سال کی قید اور ہزاروں روپے جرمانہ سنایا گیا تھا

کالے ہرن کیس میں سلمان خان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا

سلمان خان کو جیل بھیجنے کی سزا کا سن کر ان کی والدہ سخت علیل ہو گئیں تھیں جنہیں ہسپتال داخل کرونا پرا تھا تاہم بعد ازاں سلمان خان کی ضمانت ہو گئی تھی

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات