Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Thursday, 03 August 2006 10:29 (PST)اشاعت

گیارہ ستمبر کے واقع پر متعدد فلمیں بنائی گئیں

باسط اعجاز

اردو سروس ڈاٹ نیٹ

گیارہ ستمبر کے واقعات پر درجنوں فلمیں بنائی گئیں

گیارہ ستمبر 2001کے حملوں کے بعد ہالی وڈ میں جنگ پر مبنی فلمیں بنانے میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور نوے کی دہائی کی پانچ وار فلمز کے مقابلے میں 2000سے لیکر اب تک پندرہ فلمیں تیار ہو چکی ہیں۔ تاہم واضح رہے یہ تمام فلمیں دوسری جنگ عظیم کے

 بارے میں ہیں جس میں امریکہ نے عالمی تاریخ میں بار کسی ملک پر ایٹمی حملہ کر کے لاکھوں انسانوں کی جان لیتے ہوئے جنگ ”جیت” لی تھی

دوسری عالمی جنگ 1939میں شروع ہو کر1945میں ختم ہوئی تھی۔ جنگ میں امریکا،برطانیہ اور فرانس سمیت دوسرے صنعتی ملک ایک طرف جبکہ روس، جاپان اٹلی اور جرمنی دوسرے فریق تھے

مورخین کہتے ہیں کہ جاپان کی طرف سے بندر گاہ پرل ہاربر پر حملے نے امریکا جوجنگ کی بھٹی میں جھونک دیا جو پہلے چپ چاپ کھڑا تماشا دیکھ رہا تھا

انیس سو چھیالیس سے دو ہزار چھ کے پچاس برس میں ہالی وڈ نے دوسری جنگ عظیم پر 66 بنائی ہیں۔ ان میں انیس سو چھیالیس سے انیس سو انچاس کے تین سالوں میں صرف پانچ فلمیں بنائی گئیں۔ تاہم قابل ذکر بات یہ ہے کہ صرف ایک فلم”ویئر از دی گلوری(Where Is the Glory)انیس سو چھیالیس میں ریلیز ہوئی جبکہ باقی چار فلمیں انیس سو انچاس میں بنائی گئیں

پچاس کے عشرے میں تیرہ فلمیں بنیں۔ ان میں سے انیس سو تریپن، انیس سو چوون، انیس سو پچپن، انیس سو ستاون اور انیس سو انسٹھ میں دو دو فلمیں بنائی گئیں جبکہ انیس سو اکاون، باون اور اٹھاون میں ایک ایک وار فلم بنی۔ دوسری جنگ عظیم ہونے کے بعد ساٹھ کا عشرہ ایسا تھا جس میں اس سانحہ پر پہلی بار سب سے زیادہ، پندرہ، فلمیں تیار ہوئیں

ان میں انیس سو باسٹھ، تریسٹھ، چونسٹھ، پینسٹھ، اڑسٹھ اور انتھر میں دو دو فلمیں تیار ہوئیں جبکہ انیس سو ساٹھ، اکسٹھ اور سڑسٹھ میں ایک ایک فلم ریلیز ہوئی

ستر کے عشرے میں ہالی وڈ نے گزشتہ برس کے مقابلے میں دوسری جنگ عظیم سے توجہ ہٹا دی اور ان دس سالوں میں صرف آٹھ فلمیں بنائیں۔ ان میں انیس سو ستر میں بننے والی ”ٹورا، ٹورا، ٹورا(Tora,Tora, Tora)” اس حوالے سے شہرت رکھتی ہی کہ اسے جاپان کے پر ل ہاربر پر حملے کے واقعات کا غیر جابندار ترین بیان سمجھا جاتا ہے

 انیس سو ستر میں ٹورا سمیت تین فلمیں ریلیز ہوئیں۔ جبکہ پھر تین برس تک جنگ عظیم ہالی وڈ نے زہن سے محو سی ہو کر رہ گئی۔ اور دوسری فلم تین سال کے وقفے سے سینما پر دکھائی گئی۔اسی طرح انیس سو ستتر، اٹھتر اور اناسی میں ایک ایک فلم ریلیز ہوئی۔ اسی کے عشرے میں ہالی وڈ کا جنگی جنون قدرے مزید ٹھنڈا پڑتا جا رہا تھا

ان دس سالوں میں صرف پانچ فلمیں بنائی گئیں جو انیس سو اسی، اکیاسی، بیاسی، ستاسی اور انانوے میں ریلیز ہوئیں۔نوے کے عشرے میں میں بھی حالات جوں کے توں رہے اور صرف پانچ فلمیں ریلیز ہوئیں

انیس سو نوے، ترانوے اور ستانوے میں ایک ایک جبکہ انیس سو اٹھانوے میں دو فلمیں بنیں۔ سن دو ہزارکے جنگی عشرے کے پہلے سال صرف ایک فلم بنی۔ مگر دو ہزار ایک میں ہالی وڈ کو جنگ عظیم دوم سات مرتبہ یاد آئی

اس سے اگلے برس بھی امریکا پر دہشتگردی سے پھوٹنے والا جنگی جنون برقرار رہا اور عالمی جنگ میں اپنی ”فتح” کی یاد تازہ کرتے ہوئے تین فلمیں بنائی گئیں۔ دو ہزار پانچ میں یہ روایت صرف ایک فلم تک محدود ہوکر رہ گئی۔ جبکہ رواں برس میں اب تک تین وار فلمز ریلیز ہو چکی ہیں

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات