Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 05 August 2006 20:29 (PST)اشاعت

دلیپ کمار بالی ووڈ کا حقیقی دیوداس

باسط اعجاز

اردو سروس ڈاٹ نیٹ

بالی ووڈ کے ٹاپ اداکار کو کئی بار ناکام عشق کا سامنا کرنا پڑا

گذشتہ دنوں ایک پریشان کن خبر آئی تھی کہ برصغیر کے عظیم فلم سٹار دلیپ کمار بیمار پڑ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لیجنڈ دلیپ کمار عارضہ قلب، شوگراور بلڈ پریشر جیسے پریشان کن امراض میں مبتلا ہیں۔ایک وقت تھا جب ہر طرف دلیپ کمار کاطوطی بول رہا

 تھا، اداکار ہدایتکار راج کپور نے دلیپ کمار کو پس پشت ڈالنے کے لئے بہت زور مارا لیکن وہ دلیپ کے جادو کا توڑ نہ کر سکے ایک وقت ایسا بھی آیا جب راج کپور نے مبینہ طور پر دلیپ کمار کو شوٹ کرنے کی بھی کوشش کی کیونکہ دلیپ ٹاپ ہندو اداکارہ کامنی کوشل کے عشق میں بری طرح گرفتار تھے

کامنی کوشل لاہور کے گورنمنٹ کالج اور کینئرڈ کالف کی سابق طالبہ تھیں۔اور ہندوستان کی تقسیم سے پہلے آل انڈیا ریڈیو لاہور سے نشر ہونے والے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھاتی رہی تھیں

ان کے والد ڈی ڈی کیشپ پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار رہے تھے۔ تقسیم کے بعد کامنی کوشل اپنے والدین کے ہمراہ بھارت چلی گئیں۔ فلم ”بھائی بھائی” سے کامنی کوشل کو شہرت ملی جبکہ دلیپ کمار کی میڈم نور جہاں کے ساتھ فلم ”جگنو” ان کی پہچان کا باعث بنی

ماضی کے نامور ہدایتکار کشور ساہو، جنہیں ان کے علم وفضل کی وجہ سے آچاریا کشور پکارا جاتا تھا، نے ان دونوں ابھرتے ہوئے فنکاروں کو اپنی فلم ”ندیا کے پار” میں بطور ہیرو ہیروئن سائن کیا۔ کشور ساہو کو اس بات کی بھنک تھی کہ دلیپ اور کامنی کے درمیان پیار کا سلسلہ چل رہا ہے

چنانچہ انہوں نے ان دونوں کو فلم کے جذباتی مناظر میں کھل کر حقیقت کا رنگ بھرنے کی پوری پوری آزادی دی۔ اداکار راج کپور کو ایک ہندو لڑکی کے ساتھ دلیپ کمار کا یہ رومانس بہت برا لگا اور انہوں نے دلیپ کو شوٹ کرنے کی ناکام کوشش کی تاہم اس واقعہ کے بعد راج کپور کے والد اور اپنے وقت کے معروف خوبرو ہیرو پرتھوی راج کپور نے بیٹے راج کپور کو زبردست ڈانٹ پلائی اور اسے تاکید کی کہ وہ اس پٹھان(دلیپ کمار) کے خلاف اس قسم کی حرکت سے آئندہ باز رہے

یاد رہے کہ پرتھوی راج بھی پشاور کے پٹھان تھے اور وکالت کے بعد فلموں میں قسمت آزمائی کے لئے اس وقت کے بمبئی چلے گئے تھے۔ تاہم حالات نے کچھ ایسا پلٹا کھایا کہ دلیپ اور کامنی کا معاشقہ کا ڈراپ سین ہو گیا

ہوا یوں کہ کامنی کی بڑی بہن جو ایک انجینیئرمسٹر سود کے ساتھ بیاہی ہوئی تھیں، اچانک فوت ہو گئیں۔ کامنی نے اپنی آنجہانی بہن کی دو بیٹیوں کی پرورش کی خاطر اپنی قربانی پیش کر کے اپنے بہنوئی سود سے شادی کر لی

عاشق زار دلیپ کمار نے اس کے بعد بالی وڈ سٹار سنجے دت کی آنجہانی والدہ نرگس کی ذات میں اپنے درد کا درماں ڈھونڈنا چاہا۔ نرگس بھی دلیپ کے دام محبت میں گرفتار ہو گئیں۔ لیکن اس مرتبہ نرگس کی معروف گلوکارہ والدہ جدن بائی نے ولن کا کردار ادا کیا اور یوں ایک مرتبہ دلیپ کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ اب کے دلیپ کمار ایک انتہائی خوبصورت اور شوخ و شنگ بالی وڈ اداکار مدھو بالا کی زلفِ گرہ گیر کے اسیر ہو گئے

فلم ”ترانہ” میں ان دونوں نے رومانٹک مناظر میں زبردست جذبات نگاری کی۔ جب مدھو بالا کے پٹھان والد نے دیکھا کہ سونے کی چڑیاں اس کے ہاتھ سے نکل جانے والی ہے تو اس نے بھی ولن کا رول ادا کرتے ہوئے دلیپ اور مدھو بالا کے رومانس کا ڈراپ سین کر دیا۔ اس طرح دلیپ کمار کو پے در پے عشق میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا

 ایک مرحلے پر معروف اداکار و رقاصہ وجنتی مالا کے ساتھ بھی دلیپ کے رومانس کا چرچا ہوا

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات