|
الطاف حسین سے فلم ”دلہن بنتی
ہیں نصیبوں والیاں“ مکمل کرا لی ہے، جس کی کاسٹ میں ریما، معمر
رانا، نیلی اور سعود نمایاں ہیں
ندیم ملک نے اس سے پہلے ”رانی
بیٹی راج کرے گی“ بھی بنائی تھی جس کو دیکھنے کے لئے فیملیز نے
سینما گھروں کا رخ کیا تھا اب پھر ”دلہن بنتی ہیں نصیبوں والیاں“
ایک ایسے موضوع پر بنائی جانے والی فلم ہے جو گھر گھر کی کہانی
ہے۔ جس میں ریما کا کردار بڑا جاندار ہے اس کے علاوہ نیلی نے بڑے
عرصے کے بعد کسی ایسی فلم میں کام کیا ہے جو مکمل طور پر فیملی
پر ہے
نیلی نے ایک گھریلو خاتون کا
کردار بڑے اچھے طریقے سے نبھایا ہے
فلمساز ندیم ملک کا کہنا ہے کہ
اس وقت انڈسٹری ایک بحران سے گزر رہی ہے اور میں چاہتا تھا کہ اس
انڈسٹری نے مجھے بڑا کچھ دیا ہے اور میں ایک ایسی فلم بناوں جو
فیملیز کو گھروں سے سینما گھروں میں لانے پر مجبور کر دے اور میں
نے الطاف حسین کی ایک بار پھر خدمات حاصل کیں جنہوں نے اس فلم کو
بڑی محنت سے مکمل کیا ہے
ندیم ملک نے بتایا کہ انشاءاللہ
فلم کو 7 جولائی کو نمائش کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔ اس سوال پر
کہ نیلی کا کام ریما سے بڑھ کر ہے یا ریما کا نیلی سے بہتر ہے،
تو ندیم ملک نے بتایا کہ دونوں کا کام بڑا اچھا ہے۔ اگر ریما نے
90 فیصد کام اچھا کیا ہے تو نیلی کا 85 فیصد رہا ہے
میرے نزدیک دونوں کا کام برابر
ہی ہے۔ فلم کے گانے شازیہ منظور نے گائے ہیں، اس سوال پر کہ آپ
نے فلم میں شان کو کیوں نہیں لیا تو ندیم ملک کا کہنا تھا کہ اب
ہر فلم میں شان اچھا نہیں لگتا
اردو فلم کا اپنا ہی مزاج ہوتا
ہے۔ معمر رانا نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کی
تاریخ میں پہلی بار کسی فلم میں مہندی کا سین ہاتھی پر فلمایا
گیا ہے اور مہندی ہاتھی پر لے جائی گئی ہے اس سین کو مکمل کرنے
میں 100 اونٹ بھی استعمال کئے گئے ہیں
ندیم ملک ہی کے مطابق الطاف
حسین میری ایک اور فلم ”عورت پاوں کی جوتی نہیں“ کو ڈائریکٹ کریں
گے
اس فلم کی ہیروئن کی تلاش آج کل
جاری ہے اس فلم کا موضوع عورت نے پیغمبروں کو پیدا کیا وہ جنت کی
حق دار ہے پاوں کی جوتی نہیں ہو سکتی |