Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 19 June 2006 20:43 (PST)اشاعت

انجلینا جولی کو معاوضہ زیادہ دیا جاتا ہے

 

ہالی ووڈ سٹار انجیلنا جولی نے پاکستانی زلزلہ زدہ علاقوں کا بھی دورہ کیا تھا

اداکارہ انجیلینا جولی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس کو فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ ضرورت سے زیادہ دیا جاتا ہے۔ عالمی ادارہ ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے 31 سالہ اداکارہ انجیلینا جولی نے کہا کہ اس کو اداکاری سے بہت زیادہ آمدنی ہوتی ہے

جولی نے اس معاوضہ کو زیادہ ادائیگی سے تعبیر کیا

انجیلینا جولی کو ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 15 ملین ڈالر تک دیا جاتا ہے تاہم اداکارہ نے اپنی آمدنی کا تیسرا حصہ امدادی کاموں کیلئے وقف کیا ہوا ہے

تاہم اس کے باوجود اس کے قریبی حلقوں کو گلہ ہے کہ انجیلینا اپنی دولت سنبھالنے کے بجائے فضول خرچی میں اڑا دیتی ہے

نمیبیا میں اپنی بچی کی پیدائش کیلئے رہائش کے دوران اس نے پانچ ملین ڈالر صرف اپنی سیکورٹی پر صرف کر دیئے جبکہ تین لاکھ ڈالر نمیبیا کی اس ہسپتال کو امداد میں دے دیئے جس میں اس کی بیٹی کی پیدائش ہوئی

ذرائع کے مطابق انجیلینا جولی نے نمیبیا سے واپس لاس اینجلس آنے کے پرائیویٹ جیٹ چارٹر کیا جس کے اس نے ڈھائی لاکھ ڈالر ادا کئے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات