|
ایورریڈی پکچرز کی طرف سے لاہور کے فائیو سٹار ہوٹل میں
ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے
وائس چیئرمین جمشید ظفر، جہانزیب اقبال، ستیش آنند، چیئرمین فلم
سنسر بورڈ ضیاءالدین خٹک، ہدایتکارہ ریما خان اور پرویز کلیم
سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی
اس موقع پر اکبر خان نے کہا کہ لاہور میں ”تاج محل“ کی ریلیز
میرا خواب تھا جب مجھے بھارت میں اطلاع ملی کہ حکومت پاکستان نے
تاج محل کی ریلیز کی اجازت دے دی ہے تو مجھے بڑی خوشی ہوئی انہوں
نے کہا کہ اس طرح فلمیں لگنے سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا۔
میری فلم بھارت میں فلاپ نہیں ہوئی فلم کی ریلیز کا وقت ٹھیک
نہیں تھا۔ اب میں اس فلم کو پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی ریلیز
کر رہا ہوں
اکبر خان نے کہا شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، اکشے
کھنہ، اجے دیوگن بہت اچھے اور منجھے ہوئے فنکار ہیں لیکن مجھے وہ
شہزادے نہیں لگے اور میں نے ان کو اپنی فلم میں لینا مناسب نہیں
سمجھا
ذوالفقار سید کو فلم میں اس لئے لیا کہ وہ واقعی ایک شہزادہ لگا
ہے۔ اس کا کام لوگوں کو پسند آئے گا۔ فیروز خان فردین خان، سنجے
خان، سمیر خان، شاہ رخ خان، ہریتک روشن، راکیش روشن اور ریکھا
پاکستان آ رہے ہیں سنا ہے کہ ان کے علاوہ بھارت کی وزیر مملکت
برائے ثقافت امبیکا سوہنی کی آمد بھی متوقع ہے
ستیش آنند کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ، سکرپٹ اور میوزک کی
کمی نہیں کمی ہے تو ٹیکنیشن کی فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالنے
کا واحد حل یہی ہے کہ ہم ٹیکنیشنز کے شعبے میں بھی اپنے آپ کو
آگے لائیں اور یہ انڈسٹری کے لئے بہتر ہو گا۔ ستیش آنند نے کہا
کہ میرا وقت آنے پر پاک بھارت فنکاروں کو لے کر فلم بنانے
کاارادہ ہے
اب پرانا ٹرینڈ بالکل نہیں رہا۔ پرانے ٹرینڈ سے انڈسٹری کی گاڑی
چلنے والی نہیں۔ انڈسٹری کو آگے لے جانا ہے تو ہمیں ٹرینڈ کو
بدلنا ہو گا ٹیکنیشن پیدا کرنے ہوں گے۔ ہمارے ٹی وی کے ڈائریکٹر
رائٹر نے جو کام کر دیا ہے وہ بہترین کام تھا۔ ہمارا فلم ”تاج
محل“ کو پاکستان لانے کا مقصد صرف اور صرف یہی ہے کہ فلم انڈسٹری
کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لئے شروعات کی جائے۔ اس لئے بھارت
سے فنکاروں کو جو ایک فیملی کے رکن ہیں لا رہے ہیں
اپنی ماموں زاد بہن بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ کے بارے میں ستیش
آنند کا کہنا تھا کہ میں نے خود ہی جوہی کو مدعو نہیں کیا اس کو
بہت جلد پاکستان آنے کی دعوت دوں گا۔ اکبر خان فلم ”تاج محل“ کو
پاکستان لائے ہیں۔یہ پاکستان میں دونوں ملکوں کی فلم انڈسٹری کے
لئے ایک پل کا کام دے گی۔ ستیش آنند نے کہا کہ پاکستان فلم
انڈسٹری گر چکی ہے اب اس کو اوپر اٹھنے میں وقت لگے گا اور گر کر
اٹھنے میں ہی مزا ہے۔
|