Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Wednesday, 17 May 2006 21:11 (PST)اشاعت

جواد کی بات نہ مان کر مجھ سے غلطی ہوئی، ریما

مشفق یونس کی رپورٹ

اردو سروس ڈاٹ نیٹ

جواد احمد کو تمغہ امتیاز دیا گیا

گلوکار جواد احمد کو تمغہ امتیاز ملنے پر لاہور پریس کلب میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں فلم ٹی وی اور گلوکار برادری نے جواد احمد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد سنگر ایسوسی

 ایشن کے وائس چیئرمین انور رفیع نے جواداحمد کے بارے میں کہا کہ حکومت نے جواد احمد کو تمغہ امتیاز سے نوازا ہے جس وقت یہ اعلان ہوا میں امریکہ میں تھا اور میں نے یہ خبر اخبار میں پڑھی تھی یہ عزت افزائی جواداحمد کو بخشی گئی۔ جس پر میرا دل بہت خوش ہوا۔ یہ آرٹسٹ تو اچھا ہے ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ اچھا انسان بھی ہے۔میں اس کی تعریف کرنے لگوں گا تو اس میں سارا وقت لگ جائے گا میں مختصراً یہ کہوں گا کہ یہ انسان دوست ہے، میری اس کے لئے بہت ساری دعائیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس کو اور ترقی دے۔ میں اسے سنگر ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے مبارکباد پیش کرتا ہوں

شام چوراسی گھرانے کے گلوکار رفاقت علی خان نے کہا کہ جواد احمد بہت اچھے دوست ، پیار کرنے والے ذہین اور سمجھدار انسان ہیں۔ اپنے کام میں انتھک محنت سے ان کو یہ مقام ملا ہے۔ میں نے ان کو ملک اور بیرون ملک اتنی عزت ملتے دیکھا ہے کہ جس کا ہم لوگ تصور نہیں کر سکتے ۔میری دعا ہے کہ ان کو تمغہ امتیاز کے بعد حسن کارکردگی، نشان امتیاز اور اس جیسے اور اعزاز ملیں۔ گریمی ایوارڈ ملے

اداکارہ ریما کو اسٹیج پر جواد احمد کے بارے میں کچھ کہنے کے لئے بلایا گیا تو ریما جواد احمد سے محفو گفتگو تھیں اور بڑے خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی تھیں، فوٹو گرافر ریما اور جواد احمد کے درمیان ان خوشگوار لمحات کو کیمرہ میں بند کر رہے تھے

 ریما نے اسٹیج پر آتے ہی کہا کہ میں آج بہت خوش ہوں کہ حکومت نے فنکاروں کو جوانی میں ہی ان کو اس طرح کے اعزازت سے نوازنا شروع کر دیا ہے۔ ایک وقت تھا کہ اس پائے کے ایوارڈ پانے کے لئے فنکار بوڑھا ہو جاتا تھا

جواد احمد کو تمغہ امتیاز ملا جس پر میں جواد کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، یہ جواد احمد کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ایک دبلا پتلا لڑکا مجھے1999ءمیں سلام آباد میں ہوٹل کی ایک تقریب میں ملا اور اس نے مجھے کہا کہ میری البم آ رہی ہے اور آپ میری البم کے ایک گیت میں ماڈلنگ کریںگی۔اس کے چہرے پر بڑا اعتماد تھا، میں نے اسے کہا کہ آپ میرے پی اے سے بات کریں اور میں نے اسے ٹال دیا لیکن میں نے اسے اس وقت ٹال کر جواد کا نہیں بلکہ اپنا نقصان کیا تھا اور اس گانے پر ماڈلنگ نادیہ افگن نے کی وہ گانا تھا ”اوہ کہندی اے سیاں میں تیری آں“ وہ گانا اتنا ہٹ ہوا پھر میں نے جواد کے ساتھ لندن میں بہت سارے شو کئے اس لڑکے کو ملک اور بیرون ملک بڑی عزت ملی

یہ ساری بات کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ایک بڑے فنکار کے ساتھ یہ بڑا انسان بھی ہے اگر کسی کو پہچاننا ہو تو اس کے ساتھ سفر کر کے دیکھو میں نے اس لڑکے کو ایک اچھا انسان پایا ہے اس لڑکے میں آگے بڑھنے کی جستجو ہے۔بناوٹ بالکل نہیں ہے، جھوٹ نہیں بولتا اور نہ ہی کسی کی بے جا تعریف کرتا ہے۔ آج کل کے دور میں کون کسی کے لئے کرتا ہے جو یہ لڑکا کر رہا ہے تعلیم کے میدان میں بھی اس کا کام نمایاں ہے۔ اس میں ایک جوش ہے اس لئے لوگ اس کے ساتھ محبت کرتے ہیں۔یہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کررہا ہے۔ میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے جواد کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

”مجاجن“ فلم کے موسیقار ذوالفقار علی نے جواد احمد کے بارے میں کہا کہ جواد احمد جو گا رہا ہے اس کو لوگ پسند کرتے ہیں یہی اصل میں اس کے لئے ایوارڈ ہے اور تمغہ امتیاز سے نوازنا اس پر مہر ہے۔ میری دعا ہے کہ جواد احمد اسی طرح سے گاتا رہے اور ایسے بے شمار ایوارڈ اسے ملتے رہیں

پی ٹی وی کے پروڈیوسر حفیظ طاہر نے کہا کہ میرا جواد کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان ٹیلی ویژن کا پہلا پروڈیوسر ہوں جس نے لاہور سے میوزک پروگرام شروع کیا اور نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرایا۔ ابرار الحق، جواد احمد، نجم شیراز اور علی عظمت کو سب سے پہلے میں نے پی ٹی وی سے آن ایئر کیا۔ جواد احمد کو تمغہ امتیاز ملنا بہت بڑا اعزاز ہے

ڈاکٹر عابد نے کہاکہ جواد بھائی کے بارے میں کچھ کہنا مشکل بھی ہے اور آسان بھی میرا دل اور دماغ اس وقت کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، ہمیشہ سے ایک بات سوچا کرتا تھا کہ کوئی مجھ سے اچھا مجھے ملے ۔ تو میں نے جواد بھائی کو اپنے سے اچھا پایا ہے۔ میں ان کے ساتھ کام کرتا ہوں

پی ٹی وی لاہورسنٹر کے جنرل مینجر طارق سعید نے کہا کہ میرے جواد احمد کے ساتھ ذاتی مراسم شاید اتنے زیادہ نہیں ہیں، میرے خیال میں ایسے لوگوں سے ذات کا رشتہ ویسے ہی بن جاتا ہے، یہ ضروری نہیں ہے کہ رشتہ ،جان پہچان ، کسی کے گھر آنے جانے سے ہی بنے۔ یہ چند لوگوں کی خوش قسمتی ہوتی ہے کہ اسے کسی رشتے کے توسط سے جانتے ہوں بہتر نہیں لگتا، جواد احمد لوگوں کے گھر ایک فرد کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، شہرت دولت بڑی چیز ہوتی ہے، میری دعا ہے کہ جواد احمد کو تمغہ امتیاز تو ابتداءہے اس کی محنت لگن اسی طرح جاری رہی تو اس کو اورتمغہ ستارے ملیں گے

فلمساز راشد خواجہ نے کہا کہ ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، جواد احمد نے میوزک میں کام کیا ہے اور اپنی محنت کے بل بوتے سے تمغہ امتیاز پایا ہے

ابھی تقریب جاری تھی کہ ریما جواد احمد کو ہاتھ ملا کر چلی گئیں۔ اسی وقت استاد غلام حسین شگن جواد احمد کے بارے میں اسے خراج تحسین پیش کر رہے تھے

غلام حسین شگن نے کہا کہ جواد احمد نے موجودہ دور میں بڑا اچھا کام کیا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، حکومت نے اس کی فنی خدمات کے صلے میں اسے یہ انعام دیا ہے

اس دوران حسین بخش گلواور شوکت علی بھی تقریب میں پہنچ گئے۔ غزل گائیک آصف مہدی نے کہا کہ جواد احمد بہت اچھے سنگر ہیں میں ان کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا، میں ان کے بارے میں اتنا کہوں گا کہ میری ساری دعائیں جواد کے لئے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کو مردانہ آواز سے نوازا ہے

ریڈیو ٹی وی کے اداکار غیور اختر نے کہا کہ معزز خواتین پنجابی لہجے میں ”لبنے “کی کوشش کر رہا ہوں کوئی نہیں(واحد خاتون ریما تقریب سے جا چکی تھیں) حضرات ہمیں گانے کی اتنی سمجھ نہیں میں نے جواد احمد کو ایک تقریب میں سنا تھا اس نے کہا تھا کہ مجھے گانا نہیں آتا، مجھے مارکیٹنگ کرنی آتی ہے، میں نے اس وقت سوچا کہ یہ بڑے آدمی کا بیان ہوتا ہے کہ کسی بات کا اعتراف کرنا ورنہ ہر آدمی سمجھتا ہے کہ مجھے سب کچھ آتا ہے، میرے نزدیک یہ درویش ہے، بڑا آدمی درویش فقیر ہی اس بات کا اقرار کرتا ہے۔تو پھر اس کو حکومت تمغہ امتیاز ، عوام تمغہ عزت اللہ تعالیٰ تمغہ رزق سے نوازتا ہے، اللہ تعالیٰ جواد احمد کی عمردراز کرے تاکہ یہ پاکستانی عوام کے کام کر سکے

گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا کہ مجھے سٹیج پر بولنا نہیں آتا گانے بہت گاتی ہوں آج کی تقریب جواد احمد کو تمغہ امتیاز ملنے کی خوشی میں ہے یہ ہم ینگسٹر کے لئے بہت خوشی کی بات ہے، کہ حکومت نے پہلی بار کسی نوجوان آرٹسٹ کو اس طرح کے اعزاز سے نوازا ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات