Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Thursday, 18 May 2006 12:03 (PST)اشاعت

بھارتی اداکار فیروز خان پاکستانی بلیک لسٹ میں

منصور مہدی

اردو سروس ڈاٹ نیٹ

صدر مشرف کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے بھارتی اور پاکستانی فلمی اداکاروں کا آنا جانا بڑھ گیا ہے

صدرجنرل پرویزمشرف نے پاکستان کے خلاف توہین آمیز ریمارکس استعمال کرنے پر بھارتی اداکار فیروز خان کو بلیک لسٹ قرار دے دیا ہے

جبکہ دفتر خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ فیروز خان کو پاکستان کا ویزا جاری نہ کریں

 ایوان صدر کے ذرائع نے بتایاکہ صدر نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران بھارتی اداکارفیروز خان کے پاکستانی میزبان فخر عالم کے ساتھ توہین آمیز رویے اورخصوصاً پاکستان کے خلاف دشنام طرازی کرنے کاسخت نوٹس لیا ہے

جبکہ وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ فیروز خان کو بلیک لسٹ کر دے

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن اور دفتر خارجہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ انہیں آئندہ پاکستان کا ویزا جاری نہیں کیاجائے

ذرائع کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ  پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی

ذرائع نے بتایاکہ صدر کو واقع کی رپورٹ بھی فراہم کی گئی ہے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات