Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Wednesday, 24 May 2006 18:37 (PST)اشاعت

عامر کی نئی فلم ’’فنا ‘‘ تنازعے کا شکار

 

کچھ عرصے سے عامر خان پر سخت تنقید کی جا رہی ہے

بالی ووڈ کی معروف اداکار عامر خان ک فلم رگ دے بسنتی کے بعد اب فنا بھی تنازعہ کا باعث بن گئی ہے ملک میں ملٹی پلیکس سنیما کے مالکان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے تھیٹرز میں فلم فنا کی نمائش نہیں کریں گے یہ فیصلہ ممبئی میں ملٹی پلیکس اونرز

 ایسوسی ایشن کے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد کیا گیا ہے اس میں صرف ملٹی پلیکس مووی ٹائم شامل نہیں ہے

ایسوسی ایشن کے مطابق یش راج فلمز نے تھیٹرز مالکان سے زیادہ رقم کا مطالبہ کیا تھا جس پر انہیں اعتراض تھا

 آئی نوکس ملٹی پلیکس کے شری کانت کے مطابق اگر وہ رقم بڑھا کر یش راج فلمز کو دیتے ہیں تو انہیں ٹکٹ کے دام ڈیڑھ سو روپیہ سے بڑھا کر دو سو یا ڈھائی سو روپے کرنے ہوں گے اور یہ قیمت زیادہ ہے جس سے ناظرین تھیٹر پر فلم دیکھنے سے کترائیں گے اور انہیں اس کا خسارہ برداشت کرنا ہوگا لیکن ملک میں سنگل تھیٹر مالکان اپنے تھیٹرز میں فلمی نمائش کریں گے کیونکہ آل انڈیا تھیٹرز اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلہ میں شامل نہیں ہیں

دوسری جانب ریاست گجرات کے تھیٹرز مالکان نے پوری طرح فنا کی نمائش پر پابندی لگادی ہے عامر خان کے نرمدا بچاو آندولن کے بارے میں دیئے گئے بیان سے وہاں حکمران جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی نے اس وقت عامر کے خلاف مہم چلائی تھی اور ان کی فلم رنگ دے بسنتی کو تھیٹرز سے نکلوا دیا تھا

ملٹی پلیکس ایسوسی ایشن آف گجرات کے صدر منو بھائی پٹیل نے ایک ٹی وی چینل کو بیان دیا ہے کہ انہیں تھیٹرز پر توڑ پھوڑ کاخطرہ ہے ساتھ ہی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عامر نے گجرات کے فسادات پربھی جو بیان دیا اس سے بھی لوگ ناراض ہیں اس لئے عامر کی فلموں پر پابندی عائد کردی گئی

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات