Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 03 December 2006 16:49 (PST)اشاعت

مسلم لیگ پر سیریل بنائی جائیگی

 

پاکستانی فلم انڈسٹری کو مشکلات کا سامنا ہے

فلمساز و ہدایتکار محمد طارق نے ویڈیو ٹیکنالوجی پر بنائی گئی اپنی پہلی فلم ’’ذرا سی زندگی ‘‘کے فائنل پرنٹ نکالنے کی تیاری مکمل کر لی ۔ وہ بہت جلد فلم کے پرنٹ کو نکالنے کیلئے بیرون ممالک رابطہ قائم کر رہے ہیں ۔ ہدایتکار محمد طارق جنہوں نے

 ماضی میں فلم ’’بگڑی نسلیں ‘‘اور ’’معصوم گواہ ‘‘جیسی فلمیں بنائی ہیں ۔ اب نئی اردو فلم ’’ذرا سی زندگی ‘‘میں بھی قطعی ایک نئے موضوع کو عکسبند کیا ہے

انہوں نے بتایا کہ ویڈیو ٹیکنالوجی کے تحت اس فلم کی شوٹنگ کے مجموعی بجٹ میں کافی کمی واقع ہوئی ہے ۔ فلم کے فنکاروں میں نئے ہیرو تیمور بٹ کو متعارف کروایا گیا ہے ۔ جبکہ دیگر فنکاروں میں امیر علی ‘عابد ہ شاہین اور دیگر فنکار شامل ہیں

پی ٹی وی لاہور سینٹر کے پنجابی میوزک پروگرام ’’ہوک ‘‘کے گانوں کی ریکارڈنگ پیر  کو مقامی سٹوڈیو میں ہو گی ۔ ریکارڈنگ میں گلوکارہ شفق علی ‘نادیہ جہان اور دیگر گلوکار حصہ لینگے ۔ پروگرام کے پروڈیوسر سیف الدین اور موسیقار میاں شہر یار ہیں

 

 

پی ٹی وی لاہور سینٹر شعبہ حالات حاضرہ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر افتخار مجاز مسلم لیگ کے طویل کارناموں پر مشتمل ایک خصوصی پروگرام ’’منزل با منزل ‘‘کی ریکارڈنگ کا آغاز رواں ہفتے کرینگے  اس پروگرام میں 1857ء سے لیکر اب تک کے تمام عہد کا احاطہ کیا جائیگا اور مسلم لیگ جماعت کے کارناموں کے حوالے سے موثر معلومات فراہم کی جائینگی ۔ افتخار مجاز نے بتایا کہ 25منٹ دورانیہ کے اس پروگرام میں نئے کمپیئر گوہر علی کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ یہ پروگرام 12دسمبر سے آن ائیر جائیگا۔ یہ پروگرام پی ٹی وی ورلڈ سے دکھایا جائیگا

 

 

ریڈیو ‘ٹی وی اورفلم کے نامور اداکار عرفان کھوسٹ کے پروڈکشن ادارے ’’سرمت پروڈکشن ‘‘کے زیر اہتمام نجی ٹی وی چینل کیلئے ’’بند کھڑکیاں ‘‘کے نام سے ڈرامہ سوپ کا آغاز گزشتہ روز کر دیا گیا

۔ 25منٹ دورانیہ کے اس ڈرامہ سوپ کے ہدایتکار سرمت سلطان ہونگے جبکہ اس میں زیادہ تر نئے اور سینئر فنکار کام کرینگے ۔ اداکار عرفان کھوسٹ نے بتایا کہ ’’بند کھڑکیاں ‘‘کی ریکارڈنگ کا افتتاح انکی والدہ بیگم سلطان کھوسٹ نے کیا ہے

یہ ڈرامہ سوپ 300اقساط پر مشتمل ہو گا اور اس میں مزاح کے ساتھ ساتھ معاشرے کے اہم مسائل کو اجاگر کیا جائیگا

 

معروف اداکارہ اسکارٹ جوہانسن نے کہا ہے کہ میں خوش رہنے اوراچھے مزاج کی لڑکی ہوں اور سادہ طرز زندگی کو ترجیح دیتی ہوں ۔ فلموں میں بے حد جذباتی اور نفسیاتی قسم کے کردار ادا کرنے کی شہرت رکھتی ہوں

انہوں نے کہا کہ کرداروں کے ساتھ انصاف کرنے کیلئے میں وقتی طور پر خود کو اس میں ڈھالنے کی کوشش کرتی ہوں مگر کبھی بھی کردار جیسی حرکات عملی زندگی میں اجام نہیں دیتیں ۔ ایک انٹر ویو میں اسکارٹ نے کہا کہ جس چیز کی خواہش کی میرے والدین نے اسے پورا کیا ہے مجھے بچپن سے ہی اداکاری سے جنون کی حد تک عشق ہے

انہوں نے کہا کہ مجھے نیویارک بے حد پسند ہے کیونکہ میں یہی پر جوان ہوئی ہوں اور لندن کو بھی پسند کرتی ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ لمحہ زندگی کا سب سے یاد گار اور سنہری لمحہ ہوتا ہے جب آپ کسی کی محبت میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔ پھر محبوب کے ساتھ ملنا باتیں کرنا ساتھ رہنا یہ سب محبت بھر ے لمحات ہماری زندگی کو قوت دیتے ہیں ۔ ہم میں آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا کرتے ہیں

 

آمنہ شریف بہت جلد سونی ٹی وی کے ایک شو میں کام کرینگی
اداکارہ آمنہ شریف بہت جلد سونی ٹی وی کے ایک شو میں کام کرینگی ۔ آمنہ شریف نے اس شو کیلئے اپنے ظاہری سراپے میں خاصی تبدیلی بھی کی ہے ۔ انہوں نے اپنے وزن میں نہ صرف کمی کی ہے بلکہ اپنے بالوں کے انداز کو بھی کافی تبدیل کر لیا ہے

اس شو میں کام کرنے کیلئے آمنہ شریف ان دنوں اپنے پرانے دوست راجیوکھانڈوال کو بھی اس شو میں کام کرنے کیلئے راضی کر رہی ہے ۔اس طرح وہ ڈرامہ ’’کہیں تو ہوگا‘‘ کی مشہور و معروف جوڑی ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئے گی

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات