|
معروف اداکار سلمان خاںکی فلم جان
من کے تعلق سے ان کی فلم کا موازنہ کرتے ہوئے سوال داغ دیا
شاہ رخ نے کہا کہ ان کی فلم ڈان عید
کے موقع ریلیز ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم ایک دلیرانہ کوشش ہے جس
میں ان کا کردار ان کی اپنی شناخت ہے
شاہ رخ خان نے کہا کہ ہر چند کہ یہ
فلم امیتابھ بچن کے ’ڈان‘ کے کردار سے مزید فلم کی ہی ثانی ہے لیکن
فرحان اختر نے اسکرین پلے میں یکسر تبدیلی کی ہے اور یہی زیچ انہیں
’ڈان‘ کے کردار کے لئے اپیل کرگئی
وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے
تھے
شاہ رخ خان نے کہا کہ بہرحال وہ اس
فلم کے ریلیز کے موقع پر اسی طرح نروس ہیں جس طرح وہ اپنی ہر فلم کی
نمائش کے موقع پر ہوتے ہیں لیکن وہ اس بات سے مطمئن بھی ہیں کہ نیا
ڈان نئی نسل کی طرح پوری طرح ٹیکو سیوی ہے
ایک سوال کے جواب میں
شاہ رخ خان نے سائل کو یہ کہہ کر حیران و ششدر کردیا کہ ان کے
علاوہ دوسرا کوئی خان نہیں
چنگیز خان کے بعد شاہ رخ خان کا ہی
نام آتا ہے۔ سائل نے ان سے یہ جاننا چاہا تھا کہ ڈان کے ساتھ ہی
سلمان خان کی اداکاری سے مزین فلم ’جان من‘بھی ریلیز ہورہی ہے
تو باکس آفس پر ان کے نزدیک مقابلہ کیسا رہے گا
اس حیران کن جواب سے ہٹ کر
شاہ رخ نے یہ بھی کہا کہ دونوں فلموں کی نوعیت الگ ہے
ڈان ایکشن تھرلر ہے تو جان من
رومانی فلم ہے اور میری دعا ہے میری فلم کی طرح وہ فلم بھی کامیاب
رہے جس کے خالق اور اداکار میرے دوست ہیں
|