|
سلمان خان نے کہا کہ بے شک میڈیا نے کئی
معاملات کو منظر عام پر لا کر عمدہ کارنامہ انجام دیا ہے لیکن ساتھ
ہی میڈیا نے کئی گھٹیا حرکتیں بھی انجام دی ہیں
انہوں
نے کہا کہ کالے ہرن کا معاملہ صاف ہو چکا ہے
اب میڈیا کے لئے کوئی خبریہ دلچسپی
اس معاملہ میں نہیں البتہ اس معاملہ سے ایک فائدہ یہ ہوا کہ
لوگوں میں خوف ہوا اور
انہوں نے جانوروں کو مارنا بند کر
دیا۔ اسی طرح کار کے معاملہ میں بھی منظر عام پر آیا تھا جبکہ کار
میرا ڈرائیور چلا رہا تھا اور یہ بات ثابت ہو چکی ہے لیکن میڈیا کو
خبر بنانے کے لئے میرے نام کی ضرورت تھی لیکن اس معاملہ
میں بھی ایک فائدہ یہ ہوا کہ لوگ ہوشیاری سے گاڑی چلانے لگے
سلمان خان نے اس بات پر افسوس جتایا
کہ بات سلمان کی ہے تو خوب خبر بنی ہے لیکن ہر ماہ چار ہزار
حادثات ہوتے ہیں جن کا تعلق عام آدمی سے ہوتا ہے اور کسی کے خلاف
کوئی کاروائی نہیں ہوتی
انہوں نے کہا کہ میں عام آدمی ہوں
میرے اندر برائی بھی ہے اور اچھائی بھی برائی سامنے آچکی ہے اب
اچھائی سامنے آنے کا وقت ہے
|