Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Tuesday, 26 September 2006 21:09 (PST)اشاعت

الٹی میٹم کا حصہ نہیں بنیں گے ، روس

 

ایران نے یورینیم کی افزودگی کی بندش سے ایک بار پھر انکار کیا ہے

روس كے وزير خارجہ سرگئي لاوروف نے نيويارك ميں نامہ نگاروں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئےكہا ہے كہ ماسكو خطرناك بحرانوں كي روك تھام كے لئے ايران كے ايٹمي معاملے اور مشرق وسطي كے مسائل كے حل سے متعلق كسي الٹي ميٹم ميں شركت

نہيں كرےگا

اطلاعات كے مطابق سرگئي لاوروف نے امريكہ كي خارجہ پاليسي كونسل كے اجلاس ميں تقرير كرتے ہوئے زوردے كر كہاہے كہ ايران كے ايٹمي معاملے سے متعلق كي جانے والي ہر كارروائي عالمي قوانين كے دائرے ميں ہوني چاہئے

’مہر‘ کے مطابق انہوں نے مزيد كہا كہ ايران كے ايٹمي معاملے كے بارے ميں غير منطقي اور فريقين كے اتفاق كے بغير كئے جانے والے ہر فيصلے سے مشرق وسطي كي صورتحال زيادہ خراب ہوسكتي ہے

انھوں نے كہا كہ ايران كا ايٹمي معاملہ مذاكرات اور بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كے قوانين كے دائرے ميں رہ قابل حل ہے

ادھر ایران نے ایک بار پھر اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی بند نہیں کریگا

واضع رہے امریکہ ایران کیخلاف اقتسادی پابندیاں عائد کروانے کی کوشش میں ہے جبکہ امریکی اتحادی ممالک ایسا کرنے میں پش و پیش سے کام لے رہے ہیں

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات