Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Wednesday, 20 September 2006 11:03 (PST)اشاعت

حزب اللہ کا غیر مسلح ہونا اسرائیل کی جیت ہوگا

 

اسرائیل کے ساتھ جنگ میں حزب اللہ کے کئی مزاحمتکار بھی ہلاک ہوئے

لبنان کی مزاحمتی اور سیاسی تنظیم حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے پر زوردیا جا رہا ہے جبکہ اسرائیل کی لبنان سے واپسی کےلیئے بھی کہا جا رہا ہے حزب اللہ کا اسرائیلی فوج کی واپسی کےلیئے غیر مسلح ہونا ضروری ہے تاہم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ وہ غیر مسلح نہیں ہوگی

حزب اللہ كے سياسي شعبہ كے سربراہ " شيخ حسن عزالدين " نے جنوبي لبنان ميں  ايك بيان ميں كہا ہے كہ حزب اللہ كو غير مسلح كرنے كي ہر درخواست اسرائيلي شرائط كے ساتھ ہمنوائي اور اس كے سامنے سرتسليم خم كرنے كے مترادف ہوگي

انہوں نے کہا کہ  قومي اتحاد كي حكومت تشكيل دينے كي حزب اللہ  كي دعوت لبناني عوام كي سربلندي پر مبني ہے

شیخ حسن عزالدین نے كہا ہم امريكي دباؤ اور اسرائيلي شرائط كے سامنے سر خم تسليم نہيں ہونگے كيونكہ شبعا کا علاقہ  اور لبناني قيدي ابھي اسرائيل كي قيد ميں ہيں

انہوں نے کہا کہ  بين الاقوامي امن فوجوں كي موجودگي كے باوجود اسرائيل نے كئي مرتبہ امن معاہدے كو نقض كيا ہے

انھوں نے كہا كہ لبنان ميں قومي حكومت كي تشكيل كا مطالبہ لبناني سرزمين اور لبناني عوام كي سربلندي كے لئے ہے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات