Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 11 September 2006 14:35 (PST)اشاعت

گیارہ ستمبر برسی پر القائدہ کا نیا پیغام جاری

 

القائدہ کا اگلا نشانہ خیلیجی ریاستیں اور اسرائیل ہوگا ، ایمن الظواہری

امریکہ کی طرف سے دنیا بھر میں نمبر ون دشمن قرار دیئے جانے والے  اسامہ بن لادن کے مبینہ دست راست اور اردن نژاد ایمن الظواہری نے گیارہ ستمبر حملوں کی برسی کے موقع پر اپنے نئے پیغام میں کہا ہے کہ القائدہ کا اگلا نشانہ اسرائیل اور ضلیجی ریاستیں ہونگی

آج گیارہ ستمبر کو امریکہ میں ٹریڈ سنٹر حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی برسی منائی جا رہی ہے جبکہ اسی دن الجزیرہ پر ایمن الظواہری کا پیغام بھی نشر کیا گیا ہے

انہوں نے امریکہ اور یورپ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب امریکہ اور یورپ کو اپنی اپنی افواج عراق اور افغانستان میں نہیں بلکہ خلیجی ریاستوں اور اسرائیل کی حفاظت کےلیئے وہاں بھیجنا ہونگی

عرب ممالک کے ایک دوسرے کے ساتھ دفاعی معاہدوں کا ذکر کرتے ہوئے ایمن الظواہری نے مصر پر شدید تنقید کی اور کہا ہے کہ مصر کے اسرائیل کے تعلقات اور لبنان اور غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران مصر کی خاموشی سے مصر کا دوسروں کے ساتھ دفاعی معاہدہ ختم ہوگیا

واضع رہے امریکہ نے پانچ سال قبل افغانستان پر اس لیئے حملہ کیا تھا کہ امریکہ کا کہنا تھا کہ وہاں اسامہ بن لادن چھپا ہوا ہے اور اس کو گرفتار کرنا ہے

تاہم امریکہ اور اس کے مسلم ممالک کی اتحادی حکموتیں اب تک اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کو گرفتار نہیں کر سکیں

تاہم امریکہ میڈیا اور سرکاری بیانات میں کہا جاتا رہا ہے کہ اسامہ بن لادن پاکستانی علاقے میں روپاش ہے تاہم پاکستان نے اس بات کی ہمیشہ تردید کی ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات