Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Tuesday, 19 September 2006 15:02 (PST)اشاعت

امن کےلیئے کام کرنے والوں کی عزت کرتے ہیں ، نژاد

 

آیت اللہ خامنہ ای نے پوپ کے بیان کی شدید مذمت کی تھی

ایران کے صدر احمدی نژاد نے پوپ بینیڈیکٹ کے پیغمبر اسلام اور جہاد کے بارے دیئے گئے بیان اور بعد ازاں اپنے بیان پر معذرت کو قبول کرلیا ہے

احمدی نژاد نے اپنے دورہ وینزویلا کے دوران کہا کہ ہم امن میں مدد دینے اور امن قائم

کرنے کی خواہش رکھنے والوں کی عزت کرتے ہیں

احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ پوپ بینیڈیکٹ نے اپنے بیان کی ’ تشریح ‘ کردی ہے

انہوں نے کہ ہم پوپ کے ان الفاظ کو لیتے ہیں جو انہوں نے اپنے بیان کے بعد اس کے برعکس کہے ہیں

نژاد کا کہنا تھا کہ پوپ اور ان سب لوگوں کی ہم عزت کرتے ہیں جو انصاف اور امن کی خواہش رکھتے ہیں

تاہم احمدی نژاد کے اس بیان سے ایک روز قبل ہی ایران میں ویٹیکن کے سفیر کو طلب کرکے ان سے احتجاج کیا گیا تھا

احمدی نژاد کے پوپ کے بارے کے برعکس ایران کے مذہبی سرپیم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ، پوپ بینیڈیکٹ ’ صلیبی جنگی‘ ہے جبکہ آیت اللہ خامنہ ای نے پوپ کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا تھا

ادھر ایران میں پوپ کے بیان پر مظاہرہ بھی کیا گیا تھا جبکہ ایران کے بعض کئی علما، نے بھی پوپ کے بیان کی شدید مذمت کی تھی

ادھر صدر بش نے پوپ کے بیان کے بعد ان کی طرف سے کی گئی معذرت کے بارے میں کہا ہے اسے قبول کرنا چاہیئے کیونکہ پوپ کی معذرت مخلصانہ ہے جبکہ ان کا بیان حالات کے بارے میں تھا اور تمام مذاہب کو مل کر کام کرنا چاہیئے

ملائیشیا کی حکومت نے بھی پوپ بینیڈیکٹ کی معذرت کو قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ آئندہ ایسا واقع نہیں دہرایا جائیگا

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات