|
افغان پوليس كے مطابق دارالحكومت كابل ميں ايك خودكش حملے كے نتيجے
ميں كم
سے
كم
بارہ
افراد ہلاك اور كئي زخمي ہوگئے ہيں
يہ
حملہ افغان وزارت داخلہ كے باہر مقامي وقت كے مطابق صبح كے تقريباً
آٹھ بجے كيا گيا
دھماكہ
ايسے وقت پر ہوا ہے جب وزارت كے حكام ابھي دفتر پہنچ ہي رہے تھے عيني
شاہدين كا كہنا ہے كہ حملہ آور نے سكيورٹي گارڈز كے
چیخ و پکار
كرنے
پر بم دھماكا كرديا
اطلاعات كے مطابق ہلاك ہونے والوں ميں كئي افغان پوليس اہلكار بھي
شامل ہيں
وزارت
صحت كے مطابق دھماكے ميں 46 افراد زخمي ہوئے ہيں جبكہ ہلاك شدگان كي
تعداد بڑھنے كا انديشہ ہے
ادھر افغان صدر نے ایک بار پھر اپنے
اس موقف کو دہرایا ہے کہ جس میں ان کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشتگرد
پڑوسی ملک سے آتے ہیں |