|
ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملوں کا الزام
اسامہ بن لادن پر دھرا گیا اور افغانستان پر حملہ کیا گیا
اسی سلسلے میں ایک نئی ویڈیو سامنے
آئی ہے جسے امریکی سٹوڈینٹوں نے بنایا ہے
اس ویڈیو میں یہ بتانے کی کوشش کی
گئی ہے کہ ٹریڈ سنٹر پر ہونے والے مبینہ دہشتگرد حملوں کی حقیقت کیا
ہے
مذکورہ فلم کو
انٹرنیٹ پر فری جاری کیا گیا ہے
نو گیارہ کے بعد صدر بش نے
دہشتگردوں کے خاتمے کے نام پر کئی ممالک میں فوجی آپریشن کیئے
افغانستان پر حملے کیئے جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی
ہوگئے
تاہم امریکہ میں یہ سوال نہایت شدت
سے اٹھا ہے کہ کیا نو گیارہ کی مبینہ دہشتگردی سب ڈرامہ اور جھوٹ تھا
؟
امریکہ کے سٹوڈنٹوں نے ایک فلم تیار
کی ہے جس میں نو گیارہ کے بارے میں وہ سب سوال اٹھائے گئے ہیں جن پر
آج بھی شک شبہہ کیا جا رہا ہے جبکہ ان تمام سوالوں کے جوابات دیئے
گئے ہیں جنہیں آج بھی متعدد ممالک کے کروڑوں عوام ماننے کو تیار نہیں
ہیں
مذکورہ فلم جو انٹر نیٹ پر دستیاب
ہے میں بتایا گیا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی تباہی کے منصوبے میں کہاں
کیا کمی رہ گئی ہے
فلم میں بتایا گیا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ
سنٹر کی بلڈنگیں اوپر سے نیچے کی طرف گریں یا یا نیچے سے منہدم ہوئیں
فلم میں بتایا گیا ہے کہ ورجینیا
میں پینٹاگون پر گرائے جانے والے جہاز کا نام کیا تھا اور آیا اس
جہاز کا کوئی وجود بھی تھا یا نہیں
فلم میں اب تک کے کم وبیش تمام
ڈاکمنٹ اور انٹرویوز کو دکھایا گیا ہے
اسامہ بن لادن کا پاکستان میں علاج
اور اس کا افغانستان میں جانے کے بارے میں بتایا گیا ہے
مذکورہ دیکھ کر کم کم ان تمام
سوالوں کے جوابات مل جاتے ہیں جو اب تک لوگوں کے ذہن میں تھے
|