Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Thursday, 24 August 2006 12:27 (PST)اشاعت

ایران کا جواب نا مناسب ہے، امریکہ ، فرانس

 

ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کروائینگے ، امریکہ

ایران کی جانب سے مراعاتی پیکج کو جواب کو امریکہ نے نامناسب قرار دیتے ہوئے رد کردیا ہے

ادھر فرانس کا کہنا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی کو مکمل طور پر بند کرے

امریکی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران کا جواب نا مناسب اور نا مکمل ہے

امریکہ نے ایران پر سلامتی کونسل کے ذریعے اقتصادی پابندیاں لگوانے کی دھمکی دی ہے

ایران کی طرف سے مراعاتی پیکج کا جواب

ایران نے یورپی ممالک کی طرف سے مراعات پیکج کا جواب دے دیا ہے ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر لاریجانی نے متعدد ممالک کے سفیروں کی موجودگی میں ایران کی طرف سے مراعاتی پیکج کا جواب دیا

علي لاريجاني كے ساتھ روس، جرمني ، فرانس كے سفراء اور برطانيہ ، چين اورسوئيس كے نمائندوں نے يورپي پيكيج كا جواب حاصل كرنے كے لئے ايران كي اعلي قومي سلامتي كونسل كے دفتر ميں ملاقات کی

اس ملاقات ميں يورپي يونين كي طرف سے پيش كئے گئے پيكيج كا ايران جواب دے دیا ہے

اطلاعات كے مطابق ايران كے جواب ميں مذاكرات كو جاري ركھنے كے سلسلے ميں تجاويز شامل ہيں جواب ميں يورپي يونين كے پيكيج ميں پائے جانے والے ابہامات كي طرف بھي اشارہ كيا گيا ہے ايران كي مذاكراتي ٹيم كے ايك سركردہ ركن محمد سعيدي نے ايران كے جواب كويورپ كے لئے ايك استثنائي فرصت قرارديا ہے

روس، جرمني ، فرانس كے سفراء اور برطانيہ ، چين كے نمائندےاورسوئيس كا نمائندہ (امريكہ كي طرف سے)  نے لاريجاني كے ساتھ مذاكرات کیئے

ایران کا کہنا ہے اسے امید ہے کہ یورپ کی طرف سے ایرانی مثبت جواب کی حوصلہ افزائی اور مزاکرات میں بہتر پیش رفت کا مسودہ پیش کیا جائے گا

ایک روز قبل ایرانی حکومت نے کہا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کا بہتر حل مذاکرات کا ذریعہ ہی ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات