Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 05 August 2006 23:35 (PST)اشاعت

لبنان میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کرائی جائے،آصفی

 

اسرائیل کیخلاف سب سے زیادہ مظاہرے ایرانی شہروں میں جاری ہیں

ایران نے کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قانا اور مصنح میں ہونے والے جرائم کی تحقیقات کرائی جائیں

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حمید رضا آصفی نے آج اپنے بیان میں لبنان پر اسرائیلی

حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کے لیئے بین الاقوامی کمیٹی تشکیل دی جائے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کا سکوت اسرائیلی حوصلوں کو بڑھانے کا سبب بن رہا ہے

آصفی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیخلاف جنگی جرائم کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا جانے چاہیئے

اس سے قبل ایرانی صدر احمدی نژاد نے کہا تھا کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں کی پشت پناہی امریکہ اور برطانیہ کر رہے ہیں

نژاد کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے اور لبنان کا تمام نقصان اسرائیل ادا کرے

سیاسی و عسکری تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا لبنان کی شہری آبادی پر ایسی شدید بمباری کرنا جہاں حزب اللہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہے وہیں ایران کو بھی یہ اشارہ دینا مقصود ہے کہ ایران اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کا خیال چھوڑ دے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات