Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Friday, 18 August 2006 09:13 (PST)اشاعت

امریکیوں کی حالت زار پر دکھ ہوتا ہے ، احمدی نژاد

 

اب امریکہ اور اسرائیل کا دور ختم ہو گیا، لوگ معافیاں نہیں مانگے گے

ایران کے صدر احمدي نژاد نے سي بي ايس كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ميرا خيال ہے بش اپنے عوام كي خدمت كرسكتا ہے اور امريكي اقتصاد كو قتل و غارت كے بغير ٹھيك كرسكتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ بش كو اپنے عوام كے درميان جانا چاہيے اور ديكھنا چاہيے كہ وہ كيا كہتے اور كيا چاہتے ہيں

 

احمدی نژاد نے کہا کہ ميں جب يہ سنتا ہوں كہ ايك فيصد امريكي جيلوں ميں بند ہيں اور 20 فيصد امريكي جاہل ہيں اور 45 فيصد امريكي صحت كے وسائل سے محروم ہيں تو مجھے بہت افسوس ہوتا ہے

 

صدراحمدي نژاد نے عراق ايران جنگ كے بارے ميں پوچھے گئے سوال كا جواب ديتے ہوئے كہا كہ ہميں يہ ديكھنا ہے كہ كن لوگوں نے صدام كو ايران كے خلاف جنگ كرنے پر اكسايا اور پھر اسكي مددكي سبھي جانتے ہيں كہ امريكہ نے صدام كي اس دور ميں زبردست مدد كي اور انقلاب اسلامي كو شكست دينے كے لئے امريكہ نے ايران كے خلاف ہر حربے كو استعمال كيا

’مہر‘ کے مطابق صدراحمدی نژاد  نے سي بي ايس كے نمائندے سے كہا كہ ميں تمہارے سوال كو غور سے سن رہا ہوں اور تم بھي جواب كو غور سے سنو ! صدام نے امريكہ كي مدد سے ہمارے ملك پر حملہ كيا ہماري قوم نے 200 سال كے عرصے ميں كسي ملك پر حملہ نہيں كيا ہم انقلاب كے بعد ملك كي تعمير ميں مصروف تھے جب ہم پر حملہ ہوا تو ہمارے جوانوں نے بڑھ كر اپنے ملك كا خوب دفاع كيا

 

صدر نے كہا كہ انقلاب كا پيغام امن و صلح كا پيغام ہے اور اسلام كي بنياد امن و سلامتي پر استوار ہے اگر امريكہ اپني روش كو بدل دے تو يہ اس كے مفاد ميں ہے

 

انہوں نے کہا کہ  امريكہ كو اسرائيل جيسي سفاك حكومت كي حمايت نہيں كرني چاہيے امريكي صدر كو دنيا كي خدمت كرنے كے بجائے اپنے عوام كي مشكلات كو حل كرنا چاہيے امريكہ جو اسلحہ كا اتنا بڑا ذخيرہ اكٹھا كررہا ہے اس كو كہاں صرف كرےگا يہي كہ اس سے لوگوں كا قتل عام كرےگا دنيا كو ويران كرےگا اور يہ تمام جنگي ساز وسامان امريكي عوام كي جيب سے خرچ ہورہا ہے اور ہم اس موضوع سے راضي نہيں ہيں

 

ایرانی صدر نے كہا كہ اب وہ دور ختم ہوگيا ہے جب اسرائيل اور امريكہ دوسروں كي پٹائي كريں گے اور لوگ انھيں معاف كرديں گے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات