|
عمل نہ
کیا تو امریکہ ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیگا
جان بولٹن
نے آج پھر اپنے تازہ بیان میں ایک بار پھیر اس بات کو دہرایا ہے
کہ اگر سلامتی کونسل ایران پر پابندیاں عائد نہیں کریدی تو امریکہ
اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایسا کریگا
تاہم دوسری
جانب ایران کے صدر احمدی نژاد نے سلامتی کونسل کی ڈیڈ لائن ختم ہونے
سے دو دن قبل تہران میں پریس کانفرنس منعقد کی اور واضع کیا کہ ایران
اپنا پروگرام جاری رکھے گا
ايران كے
صدر ڈاكٹر محمود احمدي نژاد نے اپني تيسري پريس كانفرنس ميں امريكي
صدر جارج بش كو ٹي وي پر مناظرے كي دعوت دي ہے
صدر احمدي
نژاد نے كہا كہ اس مناظرے كو بغير سينسر كے نشر ہونا چاہيے انھوں نے
كہا كہ ذرائع ابلاغ كے
نمائندے
امريكي اور ايراني صدور سےجو سوال كرنا چاہيں كريں اور اس كا جواب
سنيں ہم اپنے نظريات كو بيان كريں گےاور وہ اپنے نظريات كو پيش كريں
اور پھر قوموں اور ملتوں كو اجازت ديں كہ وہ فيصلہ كريں
ایرانی
صدر نے
پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ امريكہ اور برطانيہ عالمي
برادري ميں كشيدگي پھيلانے كے ذمہ دار ہيں يہ دونوں ملك اقوام متحدہ
كي سكيورٹي كونسل ميں ويٹوكا حق اپنے مفادات كے لئے استعمال كرتے ہيں
انھوں نے
كہا كہ دوسري عالمي جنگ سے پيدا ہونے والي صورتحال كب تك جاري رہے گي
؟ گذشتہ ساٹھ سالوں پرذرا ايك نظر دوڑا كرديكھيں كہ غريب اور امير
ممالك كے درميان كتنا زيادہ فاصلہ پيدا ہوگيا ہے دنيا ميں امن و
سلامتي كواس وقت كہيں زيادہ خطرات لاحق ہيں
انہوں نے
کہا کہ
بعض بڑے
ممالك ميں ہتھياروں كي وسيع دوڑ سے دنيا شديد خطرے سے دوچار ہے انھوں
نے كہا كہ آج ممالك كے درميان باہمي روابط ميں صداقت ، انساني شرافت
و كرامت كا فقدان واضح نظر آرہا ہے
صدر احمدي
نژاد نے مشرق وسطي كے بحران كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ مشرق وسطي
ميں بحران كا جو اصلي تخم بويا گيا ہے جب تك وہ ختم نہيں ہوگا تب تك
بحران بھي ختم نہيں ہوگا كيونكہ اسرائيل نے فلسطينيوں كا آرام و سكون
سلب كرركھا ہے اور اس نے آج تك دسيوں حملے اپنے ہمسايہ ممالك پر كئے
ہيں
صدر احمدي
نژاد نے كہا كہ لطف كي بات يہ ہے كہ اسرائيل كا وجود ايك ايسي داستان
پر ركھا گيا ہے جس كے بارے ميں آج سوال كرنا بھي جرم ہے |