Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Thursday, 31 August 2006 10:31 (PST)اشاعت

اکتیس اگست کو سلامتی کونسل کی ڈیڈلائن ختم

 

دو روز قبل ہی احمدی نژاد نے ایٹمی ریکتر کے بھاری پانی کا افتتاح کیا ہے

ایران کے جوہری پروگرام کیخلاف سلامتی کونسل کی دی ہوئی ڈیڈ لائن آج اکتیس اگست کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد امریکی انتظامیہ کے مطابق ایران پر اقتصادی پابندیا عائد کروانے کی بھرپور کوشش کی جائیگی

امریکہ کا کہنا ہے کہ اگر سلامتی کونسل ایران کیخلاف پابندیاں عائد نہیں کریگی تو امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کیخلاف پابندیاں عائد کریگا

تاہم گذشتہ روز امریکی انتظامیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ایران کیخلاف پابندیاں عائد کرنے میں جلد بازی سے کام نہیں لے گا

دوسری جانب یورپ بھی اس حق میں نظر نہیں آتا کہ ایران کیخلاف اقتصادی پابندیاں عائد کیئے جانے میں جلد بازی سے کام لیا جائے

ہمارا فیصلہ اٹل ہے، جوہری پروگرام بند نہیں کرینگے ، احمدی نژاد

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کی ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کی کوششیں ناقابل واپسی ہے انہوں نے یہ بات ٹی وی پر خطاب کے دوران کہی۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کا ایرانی قوم کا فیصلہ اٹل ہے اور اس سے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کے بعض اقوام کےلئے اچھا اور بعض اقوام کےلئے برا ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا

انہوں نے امریکہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایٹمی ہتھیار بنالئے اور اس سے ہزاروں لوگوں کو ہلاک کرڈالا اس لئے اب امریکہ اس قابل نہیں رہا

انہوں نے کہا کہ  کہ وہ یہ ایٹمی ہتھیار اپنے پاس رکھ سکے اس لئے اب انکو ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار ہونا چاہئے

 انہوں نے ایک دفعہ پر کہاکہ ایران کا ایٹمی پروگرام خالصتاً پرامن مقاصد کےلئے ہے اور ہمارا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے

واضع رہے کل ہی امریکہ کے سلامتی کونسل میں سفیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ اگر اکتیس اگست کے بعد سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں عائد نہ کیں تو امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران پر پابندیاں عائد کر سکتا ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات