|
فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے
قاری یوسف کا کہنا تھا کہ قندھار
میں مائی وند نامی گاؤں کے قریب نیٹو کے فوجیوں کی ایک گاڑہ کو ایک
خود کش بمبار نے نشانہ بنایا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور
گاڑی میں سوار تمام سات کے سات فوجی ہلاک ہوگئے
طالبان کے ترجمان کے مطابق نیٹو کے
فوجیوں پر دوسرا حملہ بھی قندھار صوبہ میں ہی شاہ ولی کوٹ نامی
کے علاقے میں کیا گیا جس میں پانچ فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا
گیا
قاری یوسف کے مطابق شاہ ولی کوٹ کے
قریب نیٹو فورسز پر دوسرا حملہ ریموٹ کنٹرول کے ذریے کیا گیا تھا
گذشتہ ہفتے نیٹو کے تین فوجیوں کو
ہلاک کر دیا گیا تھا جبکہ نیٹو کا ایک فوجی لاپتہ ہو گیا تھا، اس طرح
ایک ہفتے میں افغانستان میں نیٹو کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی
تعداد پندرہ ہو گئی ہے
تاہم اتحادی افواج نے ابھی ان
ہلاکتوں کے ابرے میں تردید یا تصدیقی بیان جاری نہیں کیا
افغانستان میں نیٹو نے گذشتہ ہفتے
ہی اتحادی فوج کی کمان اپنے ہاتھ میں لی تھی
طالبان کے ترجمان کے مطابق طالبان
نے مزید دو واقعات میں پینتیس افغان فوجیوں کو بھی ہلاک کرنے کا دعوی
کیا ہے
چند ماہ قبل طالبان نے کہا تھا کہ
انہوں نے لڑائی کی حکمت عملی تبدیل کردی ہے اور وہ افغانستان میں
اتحادی افواج پر خود کش حملے کرینگے
مبینہ طالبان کی طرف سے کیئے گئے
خود کش حملوں میں فوجیوں سمیت درجنوں شہری بھی ہلاک ہوچکے ہیں
|