|
ایک ہفت
میں یہ دوسری بار ہوا ہے کہ اقوام متحدہ اسرائیل کی مذمت کرنے میں
مکمل طور ناکام رہا ہے
اس سے قبل
اقوام متحدہ کے چار مبصرین کی ہلاکتوں پر بھی اقوام متحدہ اسرائیل
کیخلاف مذمتی قرارداد پاس نہیں کر سکا تھا
قانا ہلاکتیں ، اقوام متحدہ کے اجلاس کی
ناکامی کا خدشہ
جنوبی
لبنان کے قصبے ’ قانا ‘ کی ایک عمارت پر اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں
سینتیس بچوں سمیت چون شہریوں کی ہلاکت کیخلاف سلامتی کونسل نے ہنگامی
اجلاس بلایا ہے جس میں کوفی عنان اسرائیلی حملے کی مذمت
کرنا چاہتے
ہیں تاہم گذشتہ ہفتے خود اقوام متحدہ کے چار مبصرین کی ہلاکتوں پر
اقوام متحدہ اسرائیل کی مذمت کرنے میں ناکام ہو گئی تھی قانا میں
شہریوں کی ہلاکت پر اسرائیل کی مذمت کرنے کےلیئے بلائے جانے والا
ہنگامی اجلاس جاری ہے جبکہ سلامتی کونسل میں لبنان کے سفیر نے اس
حملے پر اسرائیلی فوج کو ’ جنگی مجرم ‘ کہا ہے
لبنانی
سفیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل جانتے بوجھتے شہریوں کو ہلاک کر رہا ہے
جبکہ اس کے
جواب میں اسرائیلی سفیر نے سینتیس بچوں سمیت چون افراد کی ہلاکتوں کا
ذمہ دار حزب اللہ کو ٹھہرایا ہے
فرانس نے
جو قرارداد پیش کی ہے اس میں فوی جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے
ادھر اقوام
متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے اپنے طور پر اسرائیلی میں شہریوں
کی ہلاکت پر اسرائیل کی مذمت کی ہے
تاہم امکان
ہے کہ امریکہ جاری اجلاس میں اسرائیل کیخلاف کسی بھی قسم کی مذمتی
قرارداد کو حب سابق ویٹو کردیگا
گذشتہ ہفتے
اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے چار مبصروں کی
ہلاکت پر اسرائیل کیخلاف پیش کی جانے والی مذمتی قرارداد امریکہ نے
ناکام بنا دی تھی |