|
کرنے سے
بھی قاصر رہی ہے
اسرائیلی
حملے میں اقوام متحدہ کے چار فوجی ہلاک ہوگئے تھے تاہم اسرائیل نے ان
فوجیوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے
ادھر
سلامتی کونسل لبنان کی سول آبادی کو نشانہ بنانے اور اقوام متحدہ کے
چار فوجیوں کو ہلاک کرنے پر اسرائیل کی مذمت کرنا چاہتی تھی تاہم
سلامتی کونسل ایسا کرنے میں ناکام رہی
تاہم بیروت
میں یو این او کے ہیڈ کوارٹر کا کہنا ہے کہ امن فوج کو فعل حال سرحدی
علاقے سے واپس بلایا جا رہا ہے
ادھر
برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیر نے امریکہ میں صدر بش سے ملاقات کی جس
میں مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
جنگ بندی
کے بارے میں دونوں رہنماؤں نے کہا ہے کہ جنگ بندی میں ایران اور شام
حائل ہیں
امریکی صدر
بش سات دنوں میں کم از کم گیارہ مرتبہ یہ بات کہہ چکے ہیں کہ حزب
اللہ کی مدد ایران اور شام کر رہے ہیں
تاہم
امریکہ نے خود اسرائیل کو لیزر بموں کی کھیپ بھیجی ہے جس سے لبنان پر
اسرائیل کے فضائی حملوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے
اسرائیل اب
تک لیزر بموں سے شہریوں کے متعدد قافلوں کو نشانہ بنا چکا ہے جس سے
درجنوں شہری ہلاک ہوچکے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں
اسرائیلی
حملوں کو رکوانے کےلیئے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے اسرائیل پر
خاطر خواہ دباؤ نہیں دالا جبکہ خود امریکی صدر اور وزیر خارجہ کونڈو
لیزا رائس یہ بات کئی مرتبہ دہرا چکی ہیں کہ جنگ بندی کا وقت ابھی
نہیں آیا
تاہم انہوں
نے اپنے لبنان کے دورے کے دوران کہا تھا کہ جنگ بندی کےلیئے حزب اللہ
کو ہتھیار رکھنے ہونگے اور لبنانی حکومت کو حزب اللہ اور سرحدوں کو
خود کنٹرول کرنا ہوگا |