Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Thursday, 27 July 2006 17:32 (PST)اشاعت

امریکہ اسرائیل مخالف قراردادوں کو ویٹو کرتا آیا ہے

 

پوپ بینیڈیکٹ سے قبل پوپ جان پال دوم ہم جنس پرستی کیخلاف تھے

 سفارتي ذرائع كے مطابق سكيورٹي كونسل لبنان ميں اپنے مبصرين كے دفتر پر اسرائيل كے ہوائي حملے كي مذمتي قرارداد منظور كرنے ميں ناكام ہوگئي ہے

منگل كے دن لبنان ميں اسرائيل كے ہوائي

حملے ميں اقوام متحدہ كے چار مبصر ہلاك ہوگئے تھے

اقوام متحدہ ميں فرانس كے نمائندے اور سكيورٹي كونسل كے موجود ہ سربراہ  " جان مارك ڈولا سبليئر " نے كہا كہ آج كے اجلاس ميں حملے كي مذمت كرنے كے سلسلے ميں اتفاق حاصل كرنے كي كوشش كي جائے گي

اسرائيل كے جنگي جہازوں نے منگل كے دن لبنان ميں اقوام متحدہ كے دفتر پر ہوائي حملہ كركے اقوام متحدہ كي امن فوج كے چار مبصرين كو ہلاك كرديا تھا

اسرائيلی فوج كے ہاتھوں  اس اقدام كي بہت سے ممالك نے مذمت كي اور اس حملے كي تحقيق كرانے كا مطالبہ كيا تھا

’مہر‘ کے مطابق اقوام متحدہ كي ابتدائي تحقيقات كے مطابق اسرائيلي جہازوں نے اقوام متحدہ كے دفتر پرجان بوجھ كرحملہ كيا تھا

اقوام متحدہ كے مبصرين نے اسرائيليوں سے رابطہ كركے كہا تھا كہ اقوام متحدہ كے دفتر پر حملہ نہ كيا جائے ليكن اس كے باوجود اسرائيلي جہازوں نے كئي بار ہوائي حملے كئے جن ميں چار مبصر ہلاك ہوگئے

تجزيہ نگاروں كا خيال ہے كہ سكيورٹي كونسل خاص ممالك كے اہداف كو تحفظ پہنچاتي ہے اور اسرائيل كے خلاف كچھ كرنے سےسكيورٹي كونسل بے بس اور لاچار ہے اور اگر كوئي قرارداد بھي منظور كرےگي تو اس كے اجراء كي كوئي ضمانت نہيں ہے يا پھر اس قراردادكو امريكہ پہلے ہي ويٹو كرديتا ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات