|
ٹونی سنو نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا
ترجمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ احکامات کے بعد بش انتظامیہ
گوانتاناموبے کے قیدیوں کیخلاف مقدمات چلانے کے طریقہ کار پر غور
کررہی ہے امریکی سپریم کورٹ نے ان قیدیوں کیخلاف مقدمات کیلئے قائم
کئے جانیوالے ٹربیونل سسٹم کو غیر قانونی قرار دیا تھا
امریکہ پر گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد دہشتگردی کے شبہ میں کئی
افراد کو بغیر مقدمات چلائے گوانتانامبوے میں قید رکھا گیاہے
ترجمان نے کہا کہ ہم گوانتاناموبے سے قیدیوں کو امریکی سرزمین پر
منتقل نہیں کریں گے اور ان کیخلاف سول عدالتوں میں مقدمات نہیں
چلائیں جائیں گے
ترجمان نے کہا کہ اس وقت ہمارا ایسا کوئی پروگرام نہیں ہے عراق کے
حوالے سے ترجمان نے عراق میں شہریوں کے خلاف مسلسل حملوں کو غیر
منصفانہ اور ناقابل قبول قرار دیا ہے
تاہم کہا ہے کہ ان حملوں سے عراقی قیادت پر صدر بش کے اعتماد کو ٹھیس
پہنچی ہے ترجمان ٹونی سنو کا کہنا تھا کہ عراق میں شہریوں کے خلاف
جاری حملے کسی صورت منصفانہ اقدام نہیں
انہوں نے عراقی شہریوں پر دہشتگرد حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے
ہوئے کہا کہ اس طرح کے حملوں سے عراقی وزیراعظم نور المالکی پر
امریکی صدر بش کا اعتماد سبوتاژ نہیں ہوا
|