|
افغانستان میں نیٹو کی آمد کے وقت
کہا گیا تھا کہ نیٹو فوج افغانستان سے طالبان کا خاتمہ کر دیگی
نیٹو پر افغانستان میں یہ پہلا حملہ
کیا گیا ہے جس میں تین فوجی ہلاک ہوگئے طالبان نے نیٹو فوجیوں پر
حملہ اس وقت کیا جب کئی فوجی معمول کی گشت پر تھےحملے کے بعد نیٹو کا
ایک فوجی لا پتہ ہو گیا
طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف نے
بتایا کہ طالبان نے سات برطانوی فوجیوں کو حملہ کر کے ہلاک کردیا ہے
فوجیوں پر حملہ صوبہ ہلمند کے علاقے
’ موسی کالا ‘ میں کیا گیا
قاری محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ایک
جھڑپ میں اتحادی فوج کے سات برطانوی فوجیوں کو ہلاک جبکہ اتحادی
افواج کے دو ٹینک تباہ کر دیئے ہیں
نیٹو کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی ہلاکت
کے باوجود افغانستان میں نیٹو کا مشن جاری رہے گا
واضع رہے امریکی اور افغانی افواج
نے ڈیڑھ ماہ قبل طالبان کیخلاف جنوبی اور شمالی افغانستان میں ایک
بڑا فوجی آپریشن ’ ماؤنٹین تھرسٹ ‘ شروع کیا تھا جس میں سات ہزار
عراقی اور تین ہزار امریکی فوجیوں نے حصہ لیا ہے
|